تکنیکی خرابی کے نام پر لاہور کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ

تکنیکی خرابی کے نام پر لاہور کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ

لاہور:(رانا طارق جاوید، بیوروچیف تیزخبرنیوز)لاہور میں گرمی کی شدت کے بڑھنے کے ساتھ بجلی کی بندش بھی بڑھتی جارہی ہے، 10 سے 15 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے

تیز خبر کی ٹیم‌سے لاھور کے مختلف علاقوں کی عوام نے لیسکو رویہ کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک تو ہمارے علاقوں میں بجلی کئی کئی گھنٹوں بند رھتی ہے دوسرا دن رات میں صرف چند گھنٹے بجلی پورے وولٹیج کے ساتھ قائم رھتی ہے باقی گھنٹوں میں وولٹیج انتہائی کم ہوتے ہیں ایسے جیسے ان گھنٹوں میں جن میں وولٹیج مکمل ہوں سپلائی کا مناسب سسٹم‌ہے جبکہ جیسے ہی بجلی پانچ منٹس کے لئے بند ہونے کے بعد واپس آتی ہے وولٹیج انتہائی کم‌ ہوتے ہیں لاہور کے مختلف علاقوں میں تکنیکی خرابی کے نام پر بھی بجلی کئی کئی گھنٹے بند رکھی جارہی جن میں ڈویژن مغلپورہ ،ڈویژن شالامار ، سب ڈویژن تاج پورہ، سب ڈویژن تاج باغ ،عامر ٹاون، فتح گڑھ،راوی روڈ، اقبال ٹاون شامل ہیں جو ساری رات سے صبح سات آٹھ بجے تک ہوتے ہیں لیسکو عملہ کے رویہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے لاھور کی عوام‌کا مذید کہنا تھا کہ جب اپنے اپنے علاقہ کے لیسکو آفس جا کر بجلی سپلائی کی بحالی کی بات کی جائے تو آگے سے عملہ رقم کا مطالبہ کرتا ہے کہ ہم آپ کے کنکشن کو ایسی جگہ ایڈجسٹ کریں گئے جہاں بجلی بحالی کے دوران نہ وولٹیج کم ہوں گے نہ بجلی بحالی ڈسٹرب ہو گی لاہور کی عوام نے پاکستان کے اعلی احکام وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب اور چیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں محمد نعمان سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ لیسکو کا فرسودہ نظام بہتر کیا جائے اسکے علاوہ چیف جسٹس پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کاکہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عوام‌ہزاروں میں یوٹیلٹی بلز ادا کرنے کے باوجود بجلی جیسی ضرورت سے محروم ہیں لہذا جیف جسٹس پاکستان نوٹس لیتے ہوئے کوئی ایسا حکم صادر کریں کہ عوام اس سہولت سے استفادہ‌حاصل کرسکیں