شجاع آباد ایک سلیکٹڈ کو ہٹا کر دوسرے کو سلیکٹ کرنا نظام نہیں چہرے بدلنے کے مترادف ہے

شجاع آباد ایک سلیکٹڈ کو ہٹا کر دوسرے کو سلیکٹ کرنا نظام نہیں چہرے بدلنے کے مترادف ہے

شجاع آباد (نمائندہ تیزخبر نیوز ) ایک سلیکٹڈ کو ہٹا کر دوسرے کو سلیکٹ کرنا نظام نہیں چہرے بدلنے کے مترادف ہے جلسے جلوسوں سے واضع ہوگیا ہے کہ عمران خان سمجھ تے ہیں عدم اعتماد کامیاب ہوگی افراتفری کی سیاست میں حکومت و اوپزیشن کو عوام کی فکر نہیں 19 مارچ کو شجاع آباد میں نظام مصطفیٰ کنونشن ہوگا بھارت ہمارا دشمن اس سے خیر و امن کی امید نہیں کی جاسکتی خان کو ہٹا کر دوبارہ انتخابات کرنا ہی قوم کو عزت دینا ہے بلے کے بعد پھر شیر تیر کو اقتداد دینا کوئی فائدہ نہیں ملکی مسائل کا حقیقی حل نظام مصطفیٰ کے نفاذ میں ہے حاجی عاشق علی قادری, علامہ عرفان قادری ,عبدالوھاب نورانی

جمعیت علماء پاکستان جنوبی پنجاب کے نائب صدر مولانا حاجی عاشق علی قادری. ضلعی سیئنر نائب صدر علامہ محمد محمد عرفان قادری نے رہنما جے یو پی عبدالوھاب نورانی سے فون پر بات چیت کرتے ہوۓ کہا حکومت پہلے ہی عوام دشمن پالیسی پر چل رہی تھی قوم کی فکر نہیں تھی اب حکومت بچانے کے چکر میں حکمران یہ بھول گئے ہیں کہ وہ ابھی اقتدار میں ہیں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمجھ سے بالاتر ہے حکومت و اوپزیشن ایک دوسرے کے لئے اخلاقیات سے گرے ہوۓ الفاظ کا استعمال کررہے ہیں وزیر اعظم کی غیر اخلاقی گفتگوں ملک و ملت کے لئے شرم کا مقام ہے پی ٹی آئی کے جلسے جلوسوں سے لگتا ہے کہ عمران خان کو یقین ہوگیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی اور ان کے ممبران اسمبلی و اتحادی بھی ساتھ نہیں ہیں مفادی سیاسی ٹولا مفادی حکومت کو ہٹانے کے چکر میں لگا ہوا ہے عدم اعتماد کی کامیابی کا قوم کو تب فائدہ ہے کہ عمران خان کو ہٹا کر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں ایک سلیکٹڈ کو ہٹا کر دوسرے کو سلیکٹ کرنا نظام نہیں چہرے بدلنے کے مترادف ہے ان کا مزید کہنا تھا ملک کو ظالموں سے بچانا ہے تو نظام مصطفیٰ لانا ہوگا قوم ملکی مسائل کے حقیقی حل نظام مصطفیٰ کی جدو جہد کرنے والا کا ساتھ دے 75 سالوں میں سیاسی جماعتوں نے ملک و قوم کو کچھ نہیں دیا تبدیلی سرکار کے اقتدار میں مہنگائی کا کم ہونا ممکن نہیں آۓ روز پٹرول سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہی عمران کی تبدیلی ہے جس کو قوم نے مسترد کردیا 19 مارچ کو شجاع آباد اور 26 مارچ کو لاہور میں نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کنونشن ہونگے جے یو پی ہی ملک کی غالب اکثریت سواد اعظم کی حقیقی جماعت اور غلبہ اسلام کی ترجمان ہے عوام اپنے اصل گھر اور مقصد کے لئے متحدہ ہوکر ہمارے ساتھ چلے اب وقت غلبہ اسلام کا ہے بھارت کا میزائل پاکستان میں گرنا وطن کے خلاف گہری سازش کا حصہ ہے بھارت ہمارا دشمن ہے اس سے کبھی بھی امن اور خیر کی امید نہیں کی جاسکتی حکومت اس واقعہ پر فوری سخت ردعمل دے پوری قوم کی حمایت پاک فوج کے ساتھ ہے

شجاع آباد ایک سلیکٹڈ کو ہٹا کر دوسرے کو سلیکٹ کرنا نظام نہیں چہرے بدلنے کے مترادف ہے