"پرنم الہ آبادی ایک درویش صفت شاعر"

“پرنم الہ آبادی ایک درویش صفت شاعر”

یوں تو تقسیم ہند میں نہ صرف جغرافیائی حدود ہی منقسم نہیں ہوئی بلکہ تہذیب و تمدن، رشتے ناطے، لغت گرائمر، شاعر و شاعری یہاں تک کہ کچھ ذائقے سرحد پھلانگ کر اس پار آگے جس میں وارث کی نہاری۔ یہ پاکستان تقسیم پہلے کےدنوں کو بات ہے جب ہماری ہویلی پیسہ اخبار میں ہوا کرتی تھی1960 کی دہائی ان دنوں وارث نہاری والے اقبال بھائی نے یہاں پڑاو ڈالا اور لاہوریوں کو بمبئی اور دہلی کے کھانوں کے ذائقے کو لاہور میں روشناس کروایا۔ اصل میں یہ مغلیہ سلطنت کے بادشاہوں کے نہاری ناشتہ ہوا کرتی تھی جسے نہار منہ ناشتے میں کھایا جاتا اسلئے اسے نہاری کہا جاتا ہے۔

رہی بات لغت، لفاظیت شاعر و شاعری کی تو ہندوستان سے ہجرت کرکے آئے ہوئے بہت سے شعراء اکرام نے بھی لاہور کو اپنا مسکن بنایا۔ اگرچہ لاہور پہلے ہی تہذیب و تمدن کا گہوارہ رہا ہے۔ اقبال کی شاعری نے حرارت بخشی جس کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا۔ ان دنوں مشاعرے و ادبی محفلوں کا عروج ہوا کرتا تھا۔ لاہور میں پاک ٹی ہاؤس اور صوفی تبسم ثمن آباد میں اپنی ادبی بیٹھکیں لگایا کرتے تھے۔ ہندوستان سے لاہور ہجرت بہت سے شعراء اکرام نے کی جن میں پرنم آلہ آبادی بھی تھے جنہوں نے شاعری کو صوفی سخن دیا۔ احسان دانش جنہوں نے برصغیر کا یکتا شاعر اقبال راہی دیا۔ جو ہماری خوش بختی ہے جسے ہم انکے دور میں ان کو سن رہے ہیں۔ پر نم الہ آبادی کے ہونہار شاگرد اقبال پیام صاحب جنہوں نے آپ کے وفات کے بعد انکی خوشبو کو مہکائے رکھا ہے۔

"پرنم الہ آبادی ایک درویش صفت شاعر"

شاگرد کی محبت کی یہی وجہ تھی وہ ہر سال اپنے استاد کی برسی اور سالگِرہ مناتے ہیں اپنے استاد کے لئے لنگر خانہ بنایا ہوا ہے۔ یہاں تک کی بزم پرنم پاکستان رجسٹرڈ کرائی ہوئی ہے۔ اپنے استاد کے نام پر لاہور میں ایک گلی تک سرکاری رجسٹرڈ کرائی ہوئی ہے۔

"پرنم الہ آبادی ایک درویش صفت شاعر"

گزشتہ ہفتے اپنے استاد حضرت پرنم الہ آبادی کی 13 ویں برسی منائی اس موقع پر محفل سماع و تقسیم گولڈ میڈل زیر صدارت عاشق رسول ریٹائرڈ جسٹس نذیر احمد غازی صاحب اور مہمان خصوصی معروف ہدایت کار سید نور مہمان اعزاز اداکار راشد محمود استاد اقبال راہی اور دیگر مہمانان گرامی کی شرکت خوبصورت نظامت کے فرائض نواز کھرل نے سر انجام دیے زہرا تمام بزم پرنم پاکستان رجسٹرڈ میزبان راقم بانی چیئرمین اقبال پیام ۔ہمدرد سنٹر لاہور۔