لاہور:لیسکو ڈویژن مغلپورہ اورسب ڈویژن تاجباغ میں کئی کئی گھنٹے بجلی معطلی کا سلسلہ جاری ہے

لاہور:لیسکو ڈویژن مغلپورہ اورسب ڈویژن تاجباغ میں کئی کئی گھنٹے بجلی معطلی کا سلسلہ جاری ہے

لاہور:(بیوروچیف تیزخبر نیوز لاہور، رانا طارق جاوید)لیسکو ڈویژن مغلپورہ اور سب ڈویژن تاجباغ کے عملے کے رویہ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔ علاقہ ھربنس پورہ ،تاجباغ، نیو کینال پارک میں کئی کئی گھنٹے بجلی معطلی کا سلسلہ جاری ہے۔شدید گرمی میں بجلی کی معطلی کے باعث اہلِ علاقہ ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے ہیں۔جب چاہے بجلی غائب ہو جاتی ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ جب ہم ایس ڈی او تاجباغ سے یا ایکس ای این مغلپورہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں تو آگے سے منہ توڑ باتیں سننے میں آتی ہیں۔ کہ ملازمین کو خرچہ دے کر خوش رکھا کریں تو بجلی کی بحالی کبھی معطل نہ ہوگی۔ گرمی کے عزاب کے ساتھ ساتھ عوام کو لیسکو مغلپورہ ڈویژن تاجباغ سب ڈویژن کے عملے کے حرص و لالچ کا عزاب برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلے میں جب ہمارے بیورو چیف لاہور رانا طارق نے ایس ڈی او تاجباغ سے رابطہ کیا تو ایس ڈی او تاجباغ نے کہا کہ تم ہوتے کون میرے عملہ کے بارے میں کوئی شکایت کرنے والے میرا عملہ میری اشرباد سے سارے معاملات دیکھتا ہے میں کسی کو جرات نہیں ہونے دونگا کہ میرے عملہ کی کوئی بھی شکایت کرے۔ میرے تعلقات اعلیٰ حکام سے ہیں اہلِ علاقہ کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ عوامی محکموں کو ایسی کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے خاص طور پر وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے۔اور بجلی کی معطلی کا فوری خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کریں گے