اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان اور جی سی یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے اشتراک سے فیصل آباد میں اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام پیغام قلم سیمینار کا انعقاد کیا گیا

اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان اور جی سی یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے اشتراک سے فیصل آباد میں اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام پیغام قلم سیمینار کا انعقاد کیا گیا

قلم کے استعمال سے معاشرہ بنایا بھی جا سکتا اور بگاڑا بھی طیب طاہر
عصر حاضر میں اہل قلم کو اپنا کردار نبھانا ہوگا ندیم نظر
اسلام اور پاکستان کے حقیقی تعلق کو اجاگر کررہے ہیں حفیظ چودھری
قلم کےذریعےمعاشرےمیں پھیلی برائیوں کاسدباب کیاجاسکتاہے افتخار خان

قلم کی اہمیت روز اول سے تسلیم شدہ ہے، قلم کار اپنی تحریر کی نسبت سے ہی پہچانا جاتا ہے، قلم کے بہتر استعمال سے معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کا سدباب کیا جا سکتاہے

تفصیلات کے مطابق اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان اور جی سی یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے اشتراک سے فیصل آباد میں اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام پیغام قلم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے طول و عرض سے مرکزی و صوبائی قائدین سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ پیغام قلم سیمینار سےحفیظ چوہدری مرکزی چیئرمین، ندیم نظرایڈیٹر مشرق میگزین، کیپٹن غلام شبیر منہاس سرپرست اسلامک رائیٹرز موومنٹ پنجاب، طیب طاہر سینئر نائب صدر ،عظیم فاروقی مرکزی راہنما،محمد اسامہ قاسم مرکزی جنرل سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اچھا کالم نگار وہ ہے جو سچائی کے پہلو کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حرمت قلم کا خیال رکھے۔ مقررین نے تحریروں کی اصلاح کیلئے اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے سلسلے کو سراہا اور مزید بہتری کیلئے تجاویز بھی دیں، انہوں نے کہا کہ ادیب اپنے معاشرے پر گہری نظر رکھتا ہے اور وہ اپنے انداز میں اصلاح معاشرے کے لیے کوشش کرتا ہے۔ ہمارے ملک کی بنیادوں میں قلم کاروں کی خدمات شامل ہیں۔ قلم کاروں نے غلامی سے آزادی تک کے تمام پہلوئوں پر روشنی ڈالی ہےاور لوگوں کے حوصلے بلند کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں کتاب کلچر دم توڑ رہا ہے‘ شعرائے کرام اپنی تخلیقات نذرانے کے طور پر پیش کر رہے ہیں‘ آج ہم کتابیں خریدنا پسند نہیں کرتے جو کہ قلم قبیلہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
دیگر مہمانوں میں میگزین کے ایڈیٹر محترم جناب جناب سر ندیم نظر نے، سردار مظہر ،حافظ عمار خان یاسر، کہانی نویس و ایس ایچ او احمد عدنان طارق ، خیال کاسترو صوبائی وزیر کلچر پنجاب، پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے چیئرمین محترم جناب افتخار خان، طاہر تبسم درانی، مفتی عبد الخالق خان سکھانی، ڈاکٹر اشرف اقبال ، پروفیسر اطہر اعوان ، جناب اسعد نقوی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے خواتین و حضرات نے خطاب کیا۔
تمام مہمانوں نے اسلامک رائٹرز موومنٹ کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے فروغ ادب کے لیے اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان کے کردار کو خوب سراہا،
پیغام قلم سیمینار فیصل آباد میں ملک بھر سے اسلام رائٹرز موومنٹ کے قائدین نے وفد کے ہمراہ شرکت کی جن سیلم سواتی صدر صوبہ سندھ، عثمان عامرجنرل سیکرٹری صوبہ سندھ، اویس شاہدانچارج میڈیا سیل سندھ، عدنان ڈیروی صدر خیبر پختونخوا، لقمان ہزاروی راہنما خیبرپختونخوا، طیب قاسمی کوآرڈینیٹر صوبہ پنجاب، نمرہ ملک ایگزیکٹو ممبر، بلال احمد معاویہ اعوان جنرل سیکرٹری ضلع چکوال، بنت ایوب مریم راہنما اسلامک رائٹرز خواتین ونگ، صغریٰ یامین راہنما خواتین ونگ، صالحہ رمضان ممبر اسلامک رائٹرز خواتین ونگ، ابیحہ طیب سماجی راہنما، کلثوم حفیظ، مسعود الرحمٰن بانی و جنرل سیکرٹری غیث ویلفیئر ٹرسٹ، عثمان غنی مرکزی راہنماء غیث ویلفیئر، سیف اللہ پروگرام منیجر غیث ویلفیئر، زکریا ملک سماجی راہنما، مصعب شاہین(کہانی نویس،شاعر)، اسد منہاس ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب، سہیل رمضان راہنما پنجاب، حسنین معاویہ شاعر،کالم نگار،محمد آصف کالم نگار،حسنین اصغر راہنما پنجاب، حسن معاویہ جٹ راہنما اسلامک رائیٹرز پنجاب،مفتی معاویہ محبوب ، محمد طلحہ ناظم عمومی ایم ایس او فیصل آباد، امجد محمود معاویہ نائب سرپرست اسلامک رائٹرز پنجاب، مولانا محمد سالم راہنما اسلامک رائٹرز فیصل آباد، محمد حماد راہنما اسلامک رائٹرز فیصل آباد، عبدالوحید قاسمی ترجمان اسلامک رائٹرز پنجاب، عالم زیب راہنما اسلامک رائٹرز پنجاب، مولانا ذاکر، مفتی انس، مولانا زاہد محمود قاسمی، مفتی توصیف اعوان، ڈاکٹر اعجاز فاروق اکرم، آزاد کاسترو، مفتی عبدالخالق سکھانی، ڈاکٹر اشرف اقبال، پروفیسر ماجد مشتاق، پروفیسر اطہر اعوان، اسعد نقوی، سیماب افضل ایم فل سکار ، عمران اکبر، عمار خان یاسرفوکس میڈیا و دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پہ مقررین نے معاشرے میں اہل قلم کے کردار اور ان کی خدمات کو خوب سراہا، علاوہ ازیں سال بھر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اہل قلم، سماجی شخصیات اور اہل علم و فن کو اسناد و ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان اور جی سی یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے اشتراک سے فیصل آباد میں اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام پیغام قلم سیمینار کا انعقاد کیا گیا