ن لیگی رہنما کا حمزہ کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

ن لیگی رہنما کا حمزہ کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

  پاکستان مسلم لیگ( ن )کے ایم پی اے چودھری یاسین سوہل نےحمزہ شہبازکو اپوزیشن لیڈر  پنجاب اسمبلی بنانے  کے فیصلے پر  تحفظات کا اظہار کردیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری یاسین سوہل نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ہر ایم پی اے اپوزیشن یا وزیراعلیٰ بن سکتا ہے، حمزہ شہباز پہلے بھی اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں، اب کسی اور ایم پی اے کو اپوزیشن لیڈر بنایاجانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اور لوگوں کو بھی موقع ملنا چاہیے، وقت کی اہم ضرورت ہے کہ باقی لوگوں کو بھی موقع ملنا چاہیے،  اگرکوئی امیدوار نہیں ہوتا تو پھر حمزہ شہبازشریف ہی اپوزیشن لیڈربنیں گے، حمزہ شہباز کو کہوں گا کہ پارٹی کو منظم کریں ، ایم پی اے اور کارکن اس وقت مایوس ہیں۔