شجاع آباد میں نظام مصطفیٰ کنونشن ہوگا

شجاع آباد میں نظام مصطفیٰ کنونشن ہوگا

شجاع آباد (نمائندہ تیزخبر نیوز ) 19 مارچ کو شجاع آباد میں نظام مصطفیٰ کنونشن ہوگا قوم سبز انقلاب کے لئے تیار نوجوان جاگ اٹھے ہیں جو عدم اعتماد لارہے ہیں جن کے خلاف آرہی ہے سب ایک تھالی کے بینگن ہیں مفادی سیاسی ٹولے کی لڑائی میں ملک کا نقصان نہیں ہونے دیں گے یہ ملک ہمارے اکابرین نے بنایا اس کی حفافظ ہم کریں گے 26 مارچ کو ملک بچانے نکلے گے حاجی عاشق علی قادری.
علامہ عرفان قادری. کامران بھٹی کا اجلاس میں خطاب

جمعیت علماء پاکستان تحصیل شجاع آباد کا اجلاس کامران بھٹی ٹریول ایجنسی میں زیر صدارت مرکزی رہنما مولانا حاجی عاشق علی خان قادری منعقد ہوا جس میں ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوۓ حاجی عاشق علی قادری. علامہ عرفان قادری نے کہا 19 مارچ کو شجاع آباد میں جے یو پی کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پر نظام مصطفیٰ کنونشن منعقد ہوگا جس میں قائدین و علماء کرام شرکت کریں گے کنونشن کی تیاریاں انتظامات مکمل ہوچکے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کنونشن کا مقصد نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاذ اور مقام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ کی جدو جہد کے لئے پوری قوم اور نوجوانوں کو تیار کرنا ہے حقیقی تبدیلی سے نوجوانوں کو دور رکھا گیا انشاء اللہ اب نوجوان جاگ چکے ہیں اور سبز انقلاب کے لئے کوشا ہیں جن کے خلاف عدم اعتماد آرہی ہے اور جو لارہے ہیں سب ایک تھالی کے بینگن ہیں پی پی ن لیگ اگر اس ملک کی تباہی کے ذمہ دار نہیں تو پھر یہ غریب قوم کو قصور وار بناۓ گے تیس سال اقتدار میں رہنے والے لوگ پاکستان بچانے نکلی ہیں بلاول نواز شریف ذرداری خود کو اور قوم کو دوکھہ مت دو مولانا فضل الرحمان کو پہلے بھی کہتے تھے دینی جماعتوں کے اتحاد کے لئے میدان میں نکلے مگر مولانا نے اپنی سیاسی رسی شہنشاہ مفاہمت کے سپرد کی ہوئی ہے اسلامی نظام کی فکر نہیں عمران خان نے قوم سے جو وعدہ کئے تھے چار سال ہونے کو ہیں کوئی ایک وعدہ بھی خان کا پورا نہیں ہوا ہم سمجھ تے ہیں عوامی مفاد میں خان حکومت کا جانا اور فوری الیکشن کرنا ہی بنتا ہے ورنہ حالات کو تصادم کی طرف لے کر جایا جارہا ہے ہم ملک کے مفادی سیاسی ٹولے کی جنگ اقتدار کی وجہ سے وطن میں بدامنی نہیں ہونے دیں گے یہ ملک ہمارا ہے ہمارے اکابرین اہلسنت نے بنایا تھا جے یو پی پاکستان بنانے والی جماعت ہے آج وقت ملک بچانے کا ہے تو ہم خاموش نہیں بھیٹے گے جے یو پی کا 26 مارچ لاہور میں قومی کنونشن ہوگا جس میں قائدین اہم اعلان کریں گے اجلاس میں ڈاکٹر عباس سیالوی. حبیب الرحمان مہروی. حاجی کامران بھٹی. بابر علی قادری. قاری حافظ عمران. محمد قاسم ہاشمی. محمد راحل. منظور قادری. صابر قادری. وزیر نورانی. محمد عابد حسین. ابراہیم سعیدی سمیت دیگر نے شرکت

کی

شجاع آباد میں نظام مصطفیٰ کنونشن ہوگا