شہر کے بڑے بدمعاشوں کی تھانوں میں حاضری کا اقدام عدالت میں چیلنج

شہر کے بڑے بدمعاشوں کی تھانوں میں حاضری کا اقدام عدالت میں چیلنج

شہر کے بڑے بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں  کی ارکان  فہرست مرتب کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ  میں چیلنج کردیا گیا، میاں حسیب عرف میاں وکی ، گوگی بٹ سمیت دیگرز کے نام شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ، عدالت  نے سپیشل سیکرٹری ہوم اور آئی جی پنجاب کو 10 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

لاہور  ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر  نے میاں حسیب عرف میاں وکی، گوگی بٹ، تاجا گوجر ، عدیل بٹ  کی درخواستوں  ہر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ  مقدمات کی بنیاد پر بدمعاشوں کی فہرست مرتب کرکے انہیں  تھانوں میں حاضری کے لئے طلب کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ سابقہ مقدمات کی بنیاد پر کسی کو بدمعاش  قرار نہیں دیا جاسکتا ۔کوئی قانون موجود نہیں کہ کسی کو بدمعاش قرار دے کر تھانے میں حاضری

کے لئے طلب کیا جائے

درخواست گزاروں کو بھی بدمعاش قرار دیتے ہوئے تھانوں حاضری کا پابند کرنے کا حکم دیا گیا۔ جسٹس مس عالیہ نیلم کے پاس بھی کیس زیر سماعت رہا ۔عدالت نے بدمعاشوں کی فہرست طلب کروانے والے کے بارے میں جواب طلب کیا تھالیکن ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا۔درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کی جانب بدمعاش مقرر کرکے تھانہ میں حاضری کا حکم کالعدم قرار دے