حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے کیرالہ سے 2300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے والے بھارتی شہری ڈاکٹر شہاب بھائی پاکستان میں داخل ہو گئے ہیں

حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے کیرالہ سے 2300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے والے بھارتی شہری ڈاکٹر شہاب بھائی پاکستان میں داخل ہو گئے ہیں

لاہور 7 فروری 2023 ( نمائندہ تیزخبرنیوز) حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے کیرالہ سے 2300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے والے بھارتی شہری ڈاکٹر شہاب بھائی پاکستان میں داخل ہو گئے ہیں۔ رٹ دائر کرنے والے سرور تاج اور بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین امتیاز رشید قریشی نے لاہور میں واہگہ بارڈر کے قریب ڈیرہ گجراں لاہور میں ڈاکٹر شہاب بھائی سے ملاقات کی اور ان کی پاکستان آمد پر ان کا استقبال کیا۔ بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین امتیاز رشید قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر شہاب بھائی بھارت سے پاکستان محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں،۔ دوستی کا پیغام لے کر آئے ہیں، بھائی چارے کا پیغام لے کر آئے ہیں بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین امتیاز رشید قریشی نے انہیں لاہور ہائی کورٹ میں چاہےکی پیشکش کی تو ڈاکٹر شہاب بھائی نے سیکیورٹی کے حوالے سے معذرت کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔