ملٹی رول ’’ جے 10 سی‘‘کون کون سی ٹیکنالوجی سے لیس ہے،رپورٹ دیکھیے!

ملٹی رول ’’ جے 10 سی‘‘کون کون سی ٹیکنالوجی سے لیس ہے،رپورٹ دیکھیے!

ویب ڈیسک: ویگورس ڈریگون جے 10 کو بھارتی فضائیہ کے  ڈسالٹ رافیل کا مد مقابلہ طیارہ سمجھا جاتا ہے ۔ عالمی ریٹنگز میں رافیل کو بہترین جبکہ جے۔10 کو بہت اچھاقرار دیا گیا ۔

جے 10 فائٹر چینی ساختہ جنگی طیارہ ہے۔ اسے چینگ ڈو جے۔ 10 یا ویگورس ڈریگن بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک انجن کا حامل کثیر المقاصد طیارہ ہے جو ہر طرح کے موسم میں اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے ونگز ڈیلٹا سٹائل کے ہوتے ہیں۔ اسے کنٹرول کرنے کے لیے اس میں فلائی بائے وائر سسٹم نصب ہے۔

Pakistan inducts modern fighter jet #J10C, making Pakistan Air Force more potent

Fighter jet J10C can carry more advanced, fourth-generation air-to-air missiles including the short-range PL-10 and the beyond-visual-range PL-15.#PakistanAirForce pic.twitter.com/anukngJxaE — Government of Pakistan (@GovtofPakistan) March 11, 2022

عام طور پر اس طیارے میں ایک پائلٹ کے بیٹھنے کی جگہ ہوتی ہے۔ اس کی لمبائی 52 فٹ سات انچ، ونگز کا سائز 30 فٹ چار انچ، وزن 14 ہزار کلوگرام اور اس میں چار ہزار 950 لیٹر ایندھن کی گنجائش ہے۔ جبکہ چار ہزار لیٹر کی گنجائش رکھنے والے تین بیرونی ڈراپ ٹینک بھی ہیں۔

یہ طیارہ 19 ہزار 277 کلوگرام وزن اٹھا کر ٹیک آف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 2305 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ طیارہ ایئرکرافٹ گن، راکٹس، چار قسم کے میزائلوں اور متعدد قسم کے بموں سے لیس ہوتا ہے جن میں لیزر گائیڈڈ بم، سٹیلائٹ گائیڈڈ بم، گلائیڈ بم اور اَن گائیڈڈ بم شامل ہیں

جے۔10 چینگڈو ایئر کرافٹ کارپوریشن (سی اے سی) نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے لیے جون 1997 میں تیار کیا تھا اور اس جہاز نے 23 مارچ 1998 کو اپنی پہلی اڑان بھری تھی۔