سال 2023 میں 2 سورج اور2 چاند گرہن ہوں گے

سال 2023 میں 2 سورج اور2 چاند گرہن ہوں گے

سال 2023 میں دنیا بھر میں 4 گرہن ہوں گئے۔2سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔

سال 2023 کا پہلا مکمل سورج گرہن20 اپریل 2023 کو ہو گا۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آغاز صبح6 بجکر34 منٹ پر لگے گا .مکمل سورج گرہن 9بجکر17 منٹ پر ہو گا اور اسکا اختتام 10بجکر 57 منٹ پر ہو گا . سورج گرہن پاکستان میں دیکھا نہیں جائے گا۔

بنگلہ دیش،سری لنکا،ایران،افغانستان،جاپان،تھائی لینڈ،انڈونشیاء،ملایئشاء اور دنیا کے دیگر ممالک میں دیکھے جائے گا۔ سال کا دوسرا اور پہلا جزوی چاند گرہن 5 اور 6 مئی2023 کو لگے گا۔ یہ چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات8 بجکر 13 منٹ پر شروع ہو گا۔مکمل جزوی گرہن 10 بجکر 23 منٹ پر اور اختتام اگلے دن 6 مئی 12 بجکر 33 منٹ پر ہو گا۔

اس چاند گرہن کا کل دورانیہ 4 گھنٹے اور 18 منٹ ہو گا۔یہ جزوی چاند گرہن پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر نظر آئے گا۔اس کے علاوہ دیگر ممالک بنگلہ دیش،بھارت،سری لنکا،ایران،عراق،متحدہ عرب امارات،روس،چین،اور متعدد ایشائی ممالک میں دیکھا جائے گا۔ سال 2023 کا مجموعی طور پر تیسرا اور دوسرا جزوی سورج گرہن 14 اور 15 اکتوبر کو لگے گا۔ جس کا آ غاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجکر 4 منٹ پر ہو گا۔ مکمل سورج گرہن رات 10 بجکر 59 منٹ اور اختتام 15 اکتوبر یعنی اگلے دن رات 12 بجکر 50 منٹ پر ہوگا۔اس سورج گرہن کا کل دورانیہ 5 گھنٹے 54 منٹ ہو گا۔پاکستان سمیت دیگر ایشائی ممالک میں رات ہونے کی وجہ سے یہ دیکھا نہیں جا ہے گا۔ امریکہ،برازیل،کینڈا اور دیگر ممالک میں یہ سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔ جزوی سورج گرہن کو رنگ آف فائر کے نام دیا گیا ہے سال 2023 کا چوتھا اور دوسرا جزوی چاند گرہن 28 اور 29 اکتوبر کو لگے گا۔2023 پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آغازرات 11 بجکر 2 منٹ پر ہوگا۔ جب کے اسکا عروج اگلے دن 29 اکتوبرکو رات 1 بجکر 53 منٹ پر ہو گا جبکہ اختتام رات 3 بجکر 28 منٹ پر ہو گا۔اس کا کل دورانیہ 4 گھنٹے 27 منٹ ہو گا۔پاکستان میں مکمل طو رپر یہ چاند گرہن نظر آئے گا۔سنگاپور،بھارت،جاپان،متحدہ عرب امارات، ایران۔عراق،روس،چین اور دیگر ممالک میں یہ نظر آئے گا۔