طبیعیات کا نوبل انعام 2022 کس کے نام رہا؟ اعلان ہوگیا

طبیعیات کا نوبل انعام 2022 کس کے نام رہا؟ اعلان ہوگیا

اسٹاک ہوم: طبیعیات کا نوبل انعام فرانسیسی، امریکی اور آسٹریا کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر اپنے نام کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں برس فزکس کا نوبل انعام مشترکہ طور پر ماہرین طبیعات ایلین اسپیکٹ، جان ایف کلوزر اور اینٹون زیلنگر کو دیا گیا ہے، فاتحین کا اعلان اسٹاک ہوم کی کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں کیا گیا۔

جیوری نے بتایا کہ تینوں سائنسدانوں کو کوانٹم انفارمیشن متعارف کرانے کے لیے انعام سے نوازا گیا، جس نے سپر کمپیوٹرز اور انکرپٹڈ کمیونیکیشن پر کام کرنے والوں کے لئے ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔

ایلین اسپیکٹ کا تعلق فرانس کی یونیورسٹی آف پیرس سے ہے، جان ایف کلوزر کا تعلق امریکا سے ہے جبکہ اینٹون زیلنگر کا تعلق آسٹریا کے ویانا سے ہے۔

BREAKING NEWS:
The Royal Swedish Academy of Sciences has decided to award the 2022 #NobelPrize in Physics to Alain Aspect, John F. Clauser and Anton Zeilinger. pic.twitter.com/RI4CJv6JhZ

— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 4, 2022

سائنسدانوں کی گراں قدر خدمات کے باعث انہیں بطور انعام 10ملین سویڈش کرونر تقریبا نو لاکھ امریکی ڈالر دئیے جائیں گے، یہ رقم نوبل انعام کے موجد سویڈش الفریڈ نوبل کی طرف سے چھوڑی گئی جائیداد میں سے دیا جاتا ہے، ان کا انتقال 1895 میں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ سال دو ہزار بائیس کے لئے ‘نوبل پرائز ویک’ کا آغاز ہوچکا ہے، گذشتہ روز میڈیسن زمرے میں نوبل انعام دیا گیا تھا جسے سوئیڈن کے سیونٹے بپو نے اپنے نام کیا تھا۔