بھارت کی معروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے نام سامنے آگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 12 جولائی کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
تاہم شادی سے قبل بھی مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن کا سلسلہ یکم مارچ سے 3 مارچ تک جاری رہے گا۔
شادی سے قبل منعقد ہونے والی ان تقریبات میں بھی دنیا بھر سے معروف شخصیات شرکت کریں گی، جن کی
فہرست بھی سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ان کی سابق اہلیہ میلنڈا، ڈزنی کے سی ای او باب ایگر کی شرکت متوقع ہے۔
اس کے علاوہ قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی، بینک آف امریکہ کے چیئرمین برائن تھامس موئنہان، ایڈوب کے سی ای او شانتنو نارائن اور ایوانکا ٹرمپ سمیت دنیا بھر سے دیگر اہم نامور کاروباری شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں یکم مارچ سے 3 مارچ تک جاری رہنے والی تقریبات میں دنیا بھر سے نامور شخصیات کے شریک ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ جوڑے کی منگنی کی تقریب 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منعقد ہوگی۔