کینیڈا کے ساحل کے قریب بہت بڑے آئس برگ کا نظارہ، حیرت انگیز ویڈیو

کینیڈا کے ساحل کے قریب بہت بڑے آئس برگ کا نظارہ، حیرت انگیز ویڈیو

کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈ لینڈ کے ساحل کے قریب ایک بہت بڑے آئس برگ کو دیکھا گیا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کو دیکھ کر صارفین حیرانی اور تشویش کا اظہار کرہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیو فاؤنڈ لینڈ آئس برگ کا نظارہ کرنے کے لیے مشہور ہے اور اکثر لوگ یہاں آتے ہیں تاکہ آئس برگ کے بڑے بلاکس کو دیکھنے کی کوشش کرسکیں، یہ بلاکس مشرقی صوبے نیو فاؤنڈ لینڈ اور لیبراڈور کے قریب پانی کے ایک دھارے میں واقع ’آئس برگ ایلی‘ کے نام سے جانے والے علاقے سے آتے ہیں۔

کینیڈا کی سرزمین کے قریب آئس برگ کے نظر آنے کے بعد ٹوئٹر پر ویڈیوز کی بھرمار ہوگئی، کچھ صارفین اس نظارے سے لطف اندوز ہورہے ہیں جب کہ کچھ نے موسمیاتی تبدیلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دنیا کے تقریباً 90 فیصد برف کے تودے ہر سال گرین لینڈ کے گلیشیئرز سے نکلتے ہیں اور باقی کینیڈا کے آرکٹک سے آتے ہیں، وہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے ٹوٹ جاتے ہیں اور چند ماہ تک رہتے ہیں۔

سب سے بڑا آئس برگ 2021 میں جنوبی جارجیا جزیرے کی طرف بڑھتا ہوا دیکھا گیا تھا، جس کی لمبائی 135 کلومیٹر اور چوڑائی 25 کلومیٹر تھی۔

یو ایس پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کی 2019 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق، ماحولیاتی تبدیلی اور سمندر دونوں کی وجہ سے گرین لینڈ کی تباہی توقع سے چار گنا زیادہ تیزی سے ہو رہی ہے، واضح رہے کہ مذکورہ واقعات اب عام ہوتے جا رہے ہیں۔