یوکرین نے ٹوئٹر پر محضکہ خیز پوسٹ کیوں شیئر کی؟

یوکرین نے ٹوئٹر پر محضکہ خیز پوسٹ کیوں شیئر کی؟

روس فوج کے یوکرین پر حملہ کرتے ہی یوکرین آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے معنی خیز پوسٹ شیئر کی گئی جس میں ہٹلر اور پیوٹن کو دکھایا گیا ہے۔

حالیہ دنوں یوکرین اور روس تنازع دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے کیوں کہ روس 24 فروری کو یوکرین پر حملے کا آغاز کرچکا ہے اور روسی فوجیں شمال، جنوب اور مشرق سے یوکرین میں کئی میل تک داخل ہوچکی ہیں۔

روس کی جانب سے نپی تلی پیش قدمی جاری ہے، ذرا کی غلطی تیسری عالمی جنگ کا نقطہ آغاز ثابت ہوسکتی ہے کیوں کہ یوکرین امریکا اور نیٹو ممالک کا اتحادی ہے لیکن ابھی تک کسی اتحادی ملک نے یوکرین کی امداد نہیں کی ہے۔

یوکرین پر حملے کے بعد یوکرین کے سرکاری اکاؤنٹ سے مضحکہ خیز پوسٹ شیئر کی گئی تھی، جس میں ایڈولف ہٹلر کو پیوٹن کی جانب ہنستے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

pic.twitter.com/IaqFbpayqz

— Ukraine / Україна (@Ukraine) February 24, 2022

اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن دیا گیا کہ یہ کوئی مزاحیہ پوسٹ نہیں بلکہ موجودہ حالات میں ہماری اور آپ کی حقیقت ہے۔