بلڈ پریشر کی گولی کب کھانی چاہیے؟ ہائی بلڈ پریشر کی علامات اور نقصانات کے بارے میں جانیں اور زندگی محفوظ بنائیں

بلڈ پریشر کی گولی کب کھانی چاہیے؟ ہائی بلڈ پریشر کی علامات اور نقصانات کے بارے میں جانیں اور زندگی محفوظ بنائیں

ہائی بلڈ پریشر کی بیماری کو ایک خاموش قاتل قرار دیا جاتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ 90 سے 95 فیصد مریضوں میں اس بیماری کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں- ماہرین کے مطابق ہر انسان کو اپنا بلڈ پریشر وقتا فوقتا چیک کرواتے رہنا چاہیے اور اگر مستقل بلڈ پریشر ہائی نوٹ کریں تو لازمی کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں- اکثر افراد جانتے بوجھتے اس بیماری کو نظر انداز کرتے رہتے ہیں جبکہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو سر سے پاؤں تک متاثر کرتی ہے اور جسم کے مرکزی اعضاﺀ کو تباہی کی طرف لے جاتی ہے- بلڈ پریشر سے متعلق ہمارے ہاں بہت سی غلط فہمیاں بھی عام ہیں جن کی وجہ سے مریض گمراہی کا شکار بھی ہوجاتے ہیں

آج ہم بلڈ پریشر سے متعلق اہم معلومات حاصل کریں گے ڈاکٹر قاسم رضا کی اس ویڈیو سے- ویڈیو میں ڈاکٹر قاسم رضا اس بیماری سے متعلق دیگر اہم معلومات کے علاوہ کئی غلط فہمیاں بھی دور کر رہے ہیں جیسے کہ اکثر لوگ اپنی

مرضی کے وقت پر بلڈ پریشر کی گولی کھاتے ہیں لیکن ڈاکٹر قاسم اس کی حقیقت کچھ اور ہی بتاتے ہیں

بشکریہ: marham.pk

کیٹاگری میں : صحت