جاڑے کی سوغات ’’پنجیری‘‘کے وہ حیرت انگیز فوائد جن سے آپ اب تک ناآشنا ہیں

جاڑے کی سوغات ’’پنجیری‘‘کے وہ حیرت انگیز فوائد جن سے آپ اب تک ناآشنا ہیں

لاہور (نیوز ڈیسک) سردیوں کی نایاب سوغات ’’پنجیری‘‘ سردیوں میں انتہائی شوق سے کھائی اور کھلائی جاتی ہے  کیونکہ یہ لذیز ہونے کیساتھ ساتھ انتہائی فائدہ مند بھی ہے۔  بعض اسے حلوائی کی دکانوں سے خرید کر جبکہ بعض اپنے گھروں میں بنا کر کھاتے ہیں لیکن جو نہ تو اسے بنانے کا طریقہ جانتے ہیں اور نہ ہی اسکے حیرت انگیز فوائد سے آشناء ہیں اُنہیں اس تحریر میں نہ صرف اسکے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے بلکہ اسے بنانے کا طریقی بھی بتائیں گے۔

پنجری میں چاروں مغز، سفید تل، بادام پستہ اور اخروٹ جیسے بہترین لوازمات شامل ہوتے ہیں جو کہ آنکھوں کی روشنی کے لیے بے حد مفید ہیں اسلئے پنجیری کے استعمال سے نظر تیز ہوتی ہے۔ انسانی جسمانی ہڈیاں کیلشیئم، وٹامنز اور منرلز کی کمی کیوجہ سے کمزور ہو جاتی ہیں اور اسی باعث اُن میں درد ہوتا ہے۔

موسم سرما کے آغاز میں جب سردی بڑھنے لگتی ہے تو ہڈیوں کے درد میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ اسلئے سردیوں کے موسم میں پنجیری کا استعمال بے حد مفید ہو جاتا ہے کیونکہ یہ ان تمام غذائی اجزاء سے بھرپور ہے جو انسان جسمانی صحت کیلئے مفید ہیں۔ پنجیری میں موجود بادام، پستہ، ثابت ناریل، چاروں مغز، السی کے بیج، مکھانے، گوندھ اورکشمش جیسی یہ تمام چیزیں حسب ضرورت موجود ہوتی ہیں جو کے دماغی نشونما کیلئے بہت مفید ہیں۔ اس کے علاوہ سوجی، کھویا، گیہوں کا آٹا، دال ماش کا آٹا، دیسی گھی اور زیتون کا تیل جسمانی صحت اور توانائی حاصل کرنے کا انتہائی مفید اور اہم نسخہ ہے۔

پنجیری بنانے کی ترکیب

دیسی گھی میں سوجی ملا کر اُسے اچھی طرح بھون لیں پھر دونوں اجزاء کو ہلکی آنچ پر اتنا بھونیں کی وہ لائٹ براؤن ہو جائے اور پھر تمام ڈرائی فروٹ کو علیحدہ فرائی پین میں دیسی گھی میں معمولی سا فرائی کریں۔ اِسکے بعدسوجی میں فرائی کئے ہوئے بادام، پستے، چاروں مغز اور فرائی کئے ہوئے مکھانے،گوندھ، کاجو اور اخروٹ شامل کرکے اس میں پسی الائچی اور چینی شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لیں، اسے روزانہ ناشتے میں ایک سے دو چمچ کھائیں اورسردی سےمحفوظ رہیں

کیٹاگری میں : صحت