سلاد کی رونق، غذائی لحاظ سے بےکار قرار

سلاد کی رونق، غذائی لحاظ سے بےکار قرار

سلاد ان تازہ سبزیوں سے بنتی ہے جو غذائیت اور وٹامنزسے بھرپور ہوتی ہیں، ان میں کھیرا بھی شامل ہے جس سے متعلق طبی ماہرین نے نیا انکشاف کیا ہے۔

امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے ایک تحقیق کے مطابق سلاد میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی کھیرے کو سب سے بیکار سبزی قرار دے دیا گیا ہے۔

محققین کی جانب سے بتایا گیا کہ سلاد کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے لیکن پروٹین، وٹامن، منرلز اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور سبزی کون سی ہے؟ اس کا انتخاب کرنا بھی ضروری ہے۔

محققین کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ کھیرا قدرتی طور پر پانی سے بھرپور ہوتا ہے لیکن اس میں غذائی اجزا انتہائی کم مقدار میں ہوتے ہیں جس سے انسانی صحت کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ سلاد کے لیے بہترین سبزیاں سلاد پتہ، بروکلی، ٹماٹر ، چقندر، گاجر اور شملہ مرچ ہیں جن میں غذائی اجزا کی بھرپور مقدار ہوتی ہے۔

اس کے برعکس کھیرے میں صرف 0.1 گرام فیٹ، 0.3 گرام فائبر، 0.3 گرام پروٹین، وٹامن 8.5 مائیکرو گرام، وٹامن سی 1.5ملی گرام اور پوٹاشیم 76.4 ملی گرام ہوتا ہے جو انتہائی کم غذائی اجزا ہیں۔

اسی لئے محققین کا ماننا ہے کہ سبزیوں کو اگر سلاد کی شکل میں کھایاجائے تو زیادہ بہتر ہےکیونکہ پکی ہوئی سبزیوں کی نسبت کچی سبزیاں زیادہ فائدہ پہنچاتی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت