پیوٹن نے یوکرینی فوج سے حکومت کا تختہ الٹنے کی شرط رکھ دی

پیوٹن نے یوکرینی فوج سے حکومت کا تختہ الٹنے کی شرط رکھ دی

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی فوج سے حکومت کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے یوکرینی رہنماؤں کو “دہشت گرد” اور “منشیات کے عادی اور نو نازیوں کا گروہ” قرار دیتے ہوئے فوج سے اقتدار اپنے ہاتھ میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدرپیوٹن نے روسی سیکیورٹی کونسل کےساتھ میٹنگ کے بعد ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں یوکرینی فوج پر زور دیا کہ حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار سنبھال لے۔

پیوٹن نے کہا کہ یوکرینی فوج اقتدار اپنے ہاتھ میں لے ایسا کرنے کے بعد ہی ہمارے لیے معاہدہ کرنا آسان ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کی کیف میں موجود ‘دہشت گرد’ اور منشیات کے عادی گینگ کی موجودگی میں ہمارے درمیان اس وقت ہی معاہدہ طے پا سکتا ہے جب فوج اقتدار اپنے ہاتھ میں لے گی۔

روسی صدر نے بین الاقوامی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے دوسرے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ مداخلت کی کسی بھی کوشش کے نتیجے میں ایسا سبق سکھائیں گے کہ تاریخ یاد رکھے گی۔

روس نے مغرب کو تنازع سے دور رہنے کی دھمکی دے دیتے ہوئے کہا کہ کسی نے روکا یا روس کے لیے خطرہ بنا تو ایسا جواب دیں گے جو دنیا نے پہلے کبھی نہ دیکھا ہوگا۔