روس نے پڑوسی ممالک کو اناج کی برآمدات روک دی

روس نے پڑوسی ممالک کو اناج کی برآمدات روک دی

ماسکو: روس نے یورپی پابندیوں کے جواب میں اپنے پڑوسی ممالک میں اناج کی برآمدات پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے ایک دستاویز پر دستخط کر دیے جس کے تحت آرمینیا، بیلا روس، قازقستان اور کر غزستان کو اناج کی برآمد پر پابندی ہوگی۔

پڑوسی ریاستوں کو گندم، رائی، جو اور مکئی کی برآمدات روکی گئی ہے جب کہ 31 اگست تک سفید اور خام چینی کی تیسرے ممالک کو برآمد پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

نائب وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کچھ اناج کو انفرادی لائسنس کے تحت برآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی، پابندی کا مقصد ملک میں گھریلو صارفین کو فائدہ پہنچانا ہے۔

امریکی محکمہ زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی گندم کی برآمدات میں روسی کا حصہ 16% ہے جو کہ عالمی برآمدات کا 13% فیصد بنتا ہے۔

خیال رہے کہ یورپی یونین نے روس یوکرین جنگ کی وجہ سے روس کے سمندری شعبے، کچھ حکام اولی گارچس اور سوفٹ سے بیلاروسی بینکوں پر نئی پابندیوں کی منظوری دی تھی۔