لیسکو چیف اور وزیراعلی پنجاب سے ایکس ای این مغلپورہ ، ایس ڈی او سب ڈویژ ن تاج باغ اور عملہ کو فوری تبد یل کرنے کا مطالبہ

لیسکو چیف اور وزیراعلی پنجاب سے ایکس ای این مغلپورہ ، ایس ڈی او سب ڈویژ ن تاج باغ اور عملہ کو فوری تبد یل کرنے کا مطالبہ

لاہور:(بیوروچیف تیزخبرنیوز ، رانا طارق جاوید) علاقہ تاجباغ کی عوام کا لیسکو چیف سے علاقہ تاجباغ سکیم اور سمی ٹاون، ملحقہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی و بحالی کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ تاکہ عوام کو سکون میسر ہو سکے عوام کا کہنا ہے کہ علاقہ تاجباغ میں بجلی کی سپلائی گھنٹوں گھنٹوں غائب اور گھنٹوں بعد بحالی کا کام شروع ہوتا دوسرا یہ کہ شکایت نمبرز پر جب عوام کسی انکوائری یا شکایت کے لئے کال کریں آگے سے عملہ پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے مطالبہ پورا نہ کرتے پر عملہ شکایات اندراج بدتمیزی سے پیش آتا ہے کئی مرتبہ تو عوام کو عملہ کی طرف سے گالیاں تک سننے کو ملتی ہیں اس سلسلے میں اگر ایس ڈی اوز اور ایکسین کے نمبرز پر رابطہ کرنے پر بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوتا لیسکو چیف سے عوام کا مطالبہ ہے کے علاقہ کے مسائل کا فوری حل نکالا جاۓ اس کے علاوہ علاقہ تاجباغ کی عوام لیسکو چیف اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں ایکس ای این مغلپورہ ، ایس ڈی او سب ڈویژ ن تاج باغ اور عملہ کو فوری تبد یل کیا جائے