ایشیا کپ: نسیم شاہ کے 2 چھکے، افغانستان کو شکست، پاکستان اور سری لنکا فائنل میں پہنچ گئے

ایشیا کپ: نسیم شاہ کے 2 چھکے، افغانستان کو شکست، پاکستان اور سری لنکا فائنل میں پہنچ گئے

شارجہ: پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لئے 130 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے بڑے مقابلے میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بناسکی، ابراہیم زادران35رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے، حضرت اللہ زازئی21اورکریم جنت15رنزبناسکے، راشدخان نےاختتامی اوورزمیں18رنزکی اننگزکھیلی۔

ایشیا کپ: نسیم شاہ کے 2 چھکے، افغانستان کو شکست، پاکستان اور سری لنکا فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کی جانب سے حارث روف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ،محمدنوازاورشاداب خان نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ پچ بہت اچھی نظرآرہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہدف کے تعاقب میں جیت ہمیشہ اعتماد دیتی ہے۔

فائنل الیون میں تبدیلی سے متعلق سوال پر بابراعظم نے بتایا کہ افغانستان کیخلاف میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

افغان کپتان محمد نبی نے ٹاس کے بعد گفتگو میں کہا کہ میں بھی ٹاس جیتتا تو پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتا، اب پاکستان کے خلاف بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کرینگے۔

محمد نبی نے بتایا کہ آج کے میچ کے لئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں ہیں، سمیع اللہ شنواری کی جگہ عظمت اللہ عمرزئی اور نوین الحق کی جگہ فرید احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

افغان ٹیم کے لیے آج کا مقابلہ ڈو اور ڈائی ہے، پاکستان کی جیت کی صورت میں سری لنکا کو بھی فائنل کا ٹکٹ مل جائے گا، جب کہ بھارت اور افغانستان کا سفر تمام ہو جائے گا۔