جرمنی:سمندر پار پاکستانیوں کا اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد میں کردار بہت اہم ہے: سفیر ڈاکٹر محمد فیصل

جرمنی:سمندر پار پاکستانیوں کا اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد میں کردار بہت اہم ہے: سفیر ڈاکٹر محمد فیصل

جرمنی:(مہوش ظفر خان،بیوروچیف تیزخبرنیوز برلن)پاکستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سفارتخانہ پاکستان برلن میں ایک فنڈرئزنگ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اور اپنے اپنے فنڈز کا اعلان کیا ۔

جرمنی:سمندر پار پاکستانیوں کا اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد میں کردار بہت اہم ہے: سفیر ڈاکٹر محمد فیصل

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور اس کے بعد پاکستان میں حالیہ دنوں میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر مبنی ایک دستاویزی فلم دکھائ گئ۔
تقریب سے سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو ایک غیر معمولی تباہی کا سامنا ہے جس سے ملک کا ایک تہائی حصہ براہ راست متاثر ہوا ہے۔ سفارتخانہ پاکستان پورے جرمنی میں نہ صرف کمیونٹی ممبران سے رابطہ میں ھے بلکہ جرمنی کے مختلف سرکاری اداروں سے بھی رابطہ جاری ھے اور متاثرین کے لئے ہر ممکن مدد کی فراھمی کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

جرمنی:سمندر پار پاکستانیوں کا اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد میں کردار بہت اہم ہے: سفیر ڈاکٹر محمد فیصل

پاکستانی سفیر نے اپنی گفتگو میں اس کردار کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جو پوری دنیا میں موجود پاکستانی اس مشکل وقت میں اپنے ملک کی مدد کے لیے ادا کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ تقریب اور اعلان کردہ عطیات قومی وحدانیت کے اس مشترکہ ربط کا ثبوت ھیں، جسکا اظہار ہمارے سمندر پار پاکستانی ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کے لئے کرتے ہیں۔

جرمنی:سمندر پار پاکستانیوں کا اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد میں کردار بہت اہم ہے: سفیر ڈاکٹر محمد فیصل

ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ عطیات جمع کرنے کا بنیادی مقصد سیلاب زدگان کی مختصر، درمیانی اور طویل مدت پر محیط مدد کی کوشش کرنا ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے بھرپور اور موثر انداز میں نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔تاکہ اسکے نتیجہ میں پیدا ھونے والی کسی بھی ایسی تباہی سے بچا جا سکے، جو کسی بھی ملک کے وجود اور معاشی بہبود کو لمبے عرصے تک متاثر , اور انکے لئے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

جرمنی:سمندر پار پاکستانیوں کا اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد میں کردار بہت اہم ہے: سفیر ڈاکٹر محمد فیصل

اس تقریب میں پاکستانی تارکین وطن اور رفقاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 26000 (چھبیس ہزار) یورو کی رقم جمع کی گئی۔ اسی ضمن میں کمیونٹی کی جانب سے مزید کاوشوں کا اعادہ بھی کیا گیا جنھیں مستقبل قریب میں عملی جامہ پہنایا جاۓ گا۔

کمیونٹی ممبران نے سفارتخانے کے اس اقدام کو سراہا اور مشکل وقت میں اپنی ہم وطنوں کی مدد کے لئے ثابت قدم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔