پال اسٹرلنگ کا لاٹھی چارج: پی ایس ایل کا نیا ریکارڈ بن گیا

پال اسٹرلنگ کا لاٹھی چارج: پی ایس ایل کا نیا ریکارڈ بن گیا

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدمقابل ہیں۔

زلمی کے 169 رنز کے تعاقب میں یونائیٹڈ کی شاندار بیٹنگ جاری ہے، اسٹرلنگ اور الیکس ہیلز پر مشتمل اوپننگ جوڑی

نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری اسٹینڈ فراہم کیا ہے۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز اسٹرلنگ نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری تیز ٹرین ففٹی بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے 18 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کر کے پی ایس ایل کی تیز ترین ففٹیز بنانے والوں کی فہرست میں اپنا نام درج کر وایا ہے۔

پال اسٹرلنگ کا لاٹھی چارج: پی ایس ایل کا نیا ریکارڈ بن گیا

اس سے قبل آصف علی نے 2020 اور کامران اکمل نے 2018 میں 17 گیندوں پر تیز ترین ففٹی بنانے کے ریکارڈز قائم کیے تھے۔

پال اسٹرلنگ 57 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔