اسرائیلی بمباری میں جبالیا پناہ گزین کیمپ مکمل تباہ، 100 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی بمباری میں جبالیا پناہ گزین کیمپ مکمل تباہ، 100 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیل کے طیاروں نے غزہ کے جبالیا پناہ گزین کیمپ وحشیانہ بمباری کرکے 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب اسرائیلی افواج پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنانے پر اتر آئی ہیں۔

اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے جبالیا پناہ گزین کیمپ پروحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم  100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیل نے جبالیا کیمپ پر  6 امریکی ساختہ بم گرائے جس کے نتیجے میں پناہ گزین کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

اسرائیلی بمباری میں کئی گھر تباہ ہوگئے— فوٹو: الجزیرہ
اسرائیلی بمباری میں کئی گھر تباہ ہوگئے— فوٹو: الجزیرہ

جبالیا کیمپ کی عمارتوں میں سیکڑوں فلسطینی شہری رہائش پذیر تھے، اسرائیلی حملے کے بعد کئی عمارتیں طور پر مہندم ہوگئیں اور سیکڑوں افراد ملبے میں اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق جبالیا پناہ گزین کیمپ سے لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال لایا جا رہا ہے اور شہدا کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل نے غزہ میں اسپتال پر بھی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی طیاروں کی مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر بمباری جاری ہے، اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں سیکڑوں بچوں اور عورتوں سمیت 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔