فرسٹ رسپونڈراینڈ فائر فائٹر سینٹراور ریجمنٹل اسٹور،شوٹنگ رینج کا افتتاح

فرسٹ رسپونڈراینڈ فائر فائٹر سینٹراور ریجمنٹل اسٹور،شوٹنگ رینج کا افتتاح

تورغر(نمائندہ تیزخبر نیوز)ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید مختار شاہ نے آفیسر میس،فرسٹ رسپونڈراینڈ فائر فائٹر سینٹراور ریجمنٹل اسٹور،شوٹنگ رینج کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان اور دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ نے تقریب کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کی ہدایات پر ان جگہوں کو تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرکے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے جن سے پولیس افسران و جوانوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ فرسٹ رسپونڈر اینڈ فائر سینٹر میں پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو ضلع میں کسی بھی ہنگامی صورتحال پیش آنے کی صورت میں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرے گی یا آگ لگنے کی صورت میں بروقت آگ بجھائے گی تاکہ کوئی بھی جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔ریجمنٹل سٹور پر پولیس افسران و جوان کیلئے اچھی اور مناسب قیمت میں تمام اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ پولیس ملازمین کسی بھی وقت اپنے استعمال کی اشیاء خرید سکیں۔ تورغر پولیس فورس کو چست و توانا رکھنے کیلئے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شوٹنگ رینج کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر پولیس فورس کے افسران و جوانوں کو وقتا فوقتا

فائرنگ مشقیں کروائی جائیں گی