چاند پر جانیوالے بھارت کے مشن چندریان 3 کا بجٹ کتنا ہے؟

چاند پر جانیوالے بھارت کے مشن چندریان 3 کا بجٹ کتنا ہے؟

بھارت مشن چندریان 3 کی کامیابی کے ساتھ چاند کے تاریکی حصے پر لینڈ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چاند کے اس تاریکی حصے تک پہنچانے والے بھارتی مشن چندریان 3 کا بجٹ (615 کروڑ بھارتی روپے) یعنی( 75 ملین امریکی ڈالر ) ہے جو کہ کئی ہالی وڈ فلموں سے بھی کم ہے۔

چاندکے قطب جنوب کی اہمیت کیوں؟

سائنسدانوں کا خیال ہےکہ چاندکے قطب جنوب میں کافی مقدار میں برف موجود ہے، چاند پر برف یعنی پانی کی موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ مستقبل میں انسان اسے استعمال کر سکتا ہے، یہ برف نہ صرف پینےکے پانی میں تبدیل

کی جاسکتی ہے بلکہ اس سے آکسیجن اور ہائیڈروجن حاصل کی جاسکتی ہے جس سے وہاں زندہ رہنے اور راکٹ یا خلائی جہاز کے لیے فیول حاصل کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔

بھارتی میڈیارپورٹ میں عالمی باکس آفس پر راج کرنے والی دو ہالی وڈ فلموں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چندریان 3 کا بجٹ گریٹا گروگ کی فلم’ باربی‘  جس کا بجٹ 145 ملین ڈالر ہے،  کرسٹوفر نولانس کی فلم ’اوپن ہائمر‘ جس کا بجٹ 100 ملین ڈالر ہے اس سے بھی کم ہے۔

 یہی نہیں چندریان 3 کا مشن 2013 میں  کرسٹوفر نولانس کی اسپیس مووی ’انٹراسٹیلر ‘ سے بھی کم ہے  جس کا بجٹ 165 ملین ڈالر ہے ۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ چندریان  3 کا بجٹ روس کے حال ہی میں ناکام ہونے والے 200 ملین ڈالر کے  لونا 25  مشن سے بھی کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بجٹ چین کے پہلے کامیاب ہونے والے مشن کے 219 ملین ڈالر کے بجٹ سے بھی کم ہے۔