پاکستان اور بھارت شدید گرمی کی لپیٹ میں

پاکستان اور بھارت شدید گرمی کی لپیٹ میں

پاکستان اور بھارت دونوں پڑوسی ممالک ان دنوں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ مختلف شہروں اور علاقوں میں درجۂ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔ شدید گرمی نے نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں اور پرندوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ گرمی کے باعث لوگوں کے معمولاتِ زندگی پر بھی اثر پڑ رہا ہے اور صحت کے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔ ماہرین اور سائنس دانوں کا خیال ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عالمی حدت میں جو اضافہ ہو رہا ہے، وہ اس ہیٹ ویو کی ایک وجہ ہے۔ دونوں ممالک میں گرمی کی صورتِ حال کیا ہے اور اس سے بچنے کے لیے کیا طریقہ اپنایا جا رہا ہے؟ دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔


گرمی سے بچنے کے لیے لوگ مختلف طریقے اپناتے ہیں، بھارت میں ایک نوجوان ایک پرنالے کے نیچے بیٹھ کر خود کو گرمی سے محفوظ رکھ رہا ہے۔
1 گرمی سے بچنے کے لیے لوگ مختلف طریقے اپناتے ہیں، بھارت میں ایک نوجوان ایک پرنالے کے نیچے بیٹھ کر خود کو گرمی سے محفوظ رکھ رہا ہے۔
بھارت میں لوگ گرمی سے بچنے کے لیے چہرے کو ڈھانپ کر سفر کر رہے ہیں۔  
2 بھارت میں لوگ گرمی سے بچنے کے لیے چہرے کو ڈھانپ کر سفر کر رہے ہیں۔
 
محکمۂ موسمیات نے شدید گرم موسم میں باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
3 محکمۂ موسمیات نے شدید گرم موسم میں باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
نئی دہلی میں سکھ کمیونٹی نے اس شدید گرم موسم میں لوگوں کی مدد کے لیے کیمپ لگایا اور وہاں سے گزرنے والے راہ گیروں میں شربت تقسیم کیا۔
4 نئی دہلی میں سکھ کمیونٹی نے اس شدید گرم موسم میں لوگوں کی مدد کے لیے کیمپ لگایا اور وہاں سے گزرنے والے راہ گیروں میں شربت تقسیم کیا۔
کراچی کے چڑیا گھر میں موجود ہاتھی بھی گرمی کی شدت کے باعث پانی میں غوطے لگا رہے ہیں۔
5 کراچی کے چڑیا گھر میں موجود ہاتھی بھی گرمی کی شدت کے باعث پانی میں غوطے لگا رہے ہیں۔
بھارت میں ایک شخص گرمی میں پیاس کی شدت کم کرنے کے لیے ٹینکر سے پانی پیتے ہوئے۔
6 بھارت میں ایک شخص گرمی میں پیاس کی شدت کم کرنے کے لیے ٹینکر سے پانی پیتے ہوئے۔
صوبۂ سندھ کے شہر جیکب آباد میں شدید گرمی کے دوران محنت کش اپنی روزی کے لیے کام میں مصروف ہیں۔
7 صوبۂ سندھ کے شہر جیکب آباد میں شدید گرمی کے دوران محنت کش اپنی روزی کے لیے کام میں مصروف ہیں۔
 کراچی میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سے بڑھ چکا ہے۔ ایسے میں کچھ لوگ ایک پارک میں سائے میں آرام کر رہے ہیں۔
8  کراچی میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سے بڑھ چکا ہے۔ ایسے میں کچھ لوگ ایک پارک میں سائے میں آرام کر رہے ہیں۔
کراچی میں گرمی شدت میں اضافے کے بعد نوجوان تالاب میں نہا رہے ہیں۔
9 کراچی میں گرمی شدت میں اضافے کے بعد نوجوان تالاب میں نہا رہے ہیں۔
گرمی میں ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔
10 گرمی میں ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔
فلاحی تنظیموں کی جانب سے مختلف مقامات پر پانی کی ٹینکیوں کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔
11 فلاحی تنظیموں کی جانب سے مختلف مقامات پر پانی کی ٹینکیوں کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔