گاڑیوں سے بھرا اماراتی بحری جہاز سمندر برد ہوگیا

گاڑیوں سے بھرا اماراتی بحری جہاز سمندر برد ہوگیا

دبئی سے گاڑیاں لیکر روانہ ہونے والا کارگو بحری جہاز خلیج عرب میں سمندر برد ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کو ایران کے ساحل سے 50 کلومیٹر دور سمندر میں طوفان سے گھیر لیا تھا۔

طوفان کے باعث گاڑیوں سے بھرا جہاز غرقاب ہوگیا جس میں سوار عملے کا 16 اراکان کو بچالیا گیا تاہم ایک رکن تاحال لاپتہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عملے کے اراکین کا تعلق پاکستان، سوڈان، بھارت، یوگنڈا، ایتھوپیا اور تنزانیہ سے ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ السالمے 6 نامی کارگو بحری جہاز دبئی سے گاڑیاں عراق کی بندرگاہ اُم قصر لے جارہا تھا۔