لاہور:لیسکو ڈویژن شالامار اورسب ڈویژن واہگہ میں دو دن سے بجلی معطل

لاہور:لیسکو ڈویژن شالامار اورسب ڈویژن واہگہ میں دو دن سے بجلی معطل

لاہور:(بیوروچیف تیزخبر نیوز لاہور، رانا طارق جاوید)لیسکو ڈویژن شالامار اور سب ڈویژن واہگہ کے عملے کے رویہ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔ علاقہ بسم اللہ ہاوسنگ سکیم بی بلاک میں دو دن سے بجلی معطل ہے۔شدید گرمی میں بجلی کی معطلی کے باعث اہلِ علاقہ ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے ہیں۔جب چاہے بجلی غائب ہو جاتی ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ جب ہم ایس ڈی او واہگہ سے یا ایکس ای این شالامار سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں تو آگے سے ان کا نمبر بند آتاہے۔ گرمی کے عزاب کے ساتھ ساتھ عوام کو لیسکو شالامار ڈویژن واہگہ سب ڈویژن کے عملے کے حرص و لالچ کا عزاب برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ اہلِ علاقہ کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ عوامی محکموں کو ایسی کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے خاص طور پر وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے۔اور بجلی کی معطلی کا فوری خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کریں گے