گاڑیوں کی درآمد کرنے کا کیا طریقہ کار ہے؟

گاڑیوں کی درآمد کرنے کا کیا طریقہ کار ہے؟

محکمہ کسٹم، زکوٰۃ اور ٹیکس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سال2017 سے زیادہ پرانے ماڈل کی گاڑی درآمد نہیں کی جاسکتی جبکہ درآمد کی جانے والی گاڑی کا سعودی معیار کے مطابق ہونا ضروری ہے۔

محکہ کسٹم کے ٹوئٹر پر ایک شخص نے دریافت کیا کہ بیرون ملک سے گاڑی منگوانے کی خاص شرائط ہیں یا اپنی مرضی کے مطابق پرانی گاڑی منگوائی جاسکتی ہے۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے محکمہ کسٹم کا کہنا تھا کہ مملکت میں سال2017 ماڈل سے زیادہ پرانی گاڑی درآمد نہیں کی جاسکتی علاوہ ازیں جوگاڑی منگوائی جائے اس کا سعودی عرب کے مقررکردہ اسٹینڈرڈ کے مطابق ہونا ضروری ہے بصورت دیگر این اوسی جاری نہیں کیا جاتا۔

مہنگی گاڑیاں کم قیمت میں کیسے دستیاب ہوسکتی ہیں؟

اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی کی مجموعی قیمت پر5 فیصد کسٹم ڈیوٹی اور15 فیصد واٹ لگایا جاتا ہے جو ادا کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مملکت میں درآمد کی جانے والی گاڑیوں کا معیار مقرر کیا گیا ہے جو یہاں کے موسم سے مطابقت رکھتا ہے اگر درآمد کی جانے والی گاڑی مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ہوتی تو اسے این او سی جاری نہیں کیا جاتا۔

گاڑیوں کی درآمد کرنے کا کیا طریقہ کار ہے؟

بیرون ملک خاص کر یورپ و امریکہ سے گاڑی درآمد کرنے سے قبل “ریڈیئٹر” اور “ٹائر” تبدیل کرنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ مملکت کا موسم گرم ہے جبکہ مغرب میں استعمال کی جانے والی گاڑیاں سرد موسم کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔

اس لیے اگر مطلوبہ معیار کے مطابق گاڑی میں تبدیلی نہ کرائی جائے وہ سعودی عرب کے موسم میں چل نہیں سکتی۔