ٹرپل ہارٹ بائی پاس سرجری کے بعد سب سے زیادہ عرصے زندہ رہنے کاریکارڈ برطانوی شخص کے نام

ٹرپل ہارٹ بائی پاس سرجری کے بعد سب سے زیادہ عرصے زندہ رہنے کاریکارڈ برطانوی شخص کے نام

ٹرپل ہارٹ بائی پاس سرجری  کروانے والے 77 سالہ برطانوی شخص نے سب سے زیادہ عرصے تک زندہ رہنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 4 اگست کو کولن کے آپریشن کو 45 سال اور 361 دن کا عرصہ ہوچکا ہے جس کے بعد انھیں باقاعدہ طور پر سب سے زیادہ عرصے زندہ رہنے والے ٹرپل ہارٹ بائی پاس مریض کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔

30 سال کی عمر میں کولن کو ڈاکٹرز نے بتا دیا تھا کہ وہ زندگی بھر دل کے مسائل سے دوچار رہیں گے: میڈیا رپورٹ 

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق برطانیہ کے رہائشی کولن ہینکوک کو 31 سال کی عمر میں سینے میں تکلیف ہوئی تھی جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا  بعد ازاں ان کے دل کی بند 3 شریانوں کا بائی پاس کیا گیا  جہاں کولن کی سرجری کامیاب رہی۔

  میڈیا رپورٹ کے مطابق کولن کو ڈاکٹرز نے بتا دیا تھا کہ وہ زندگی بھر دل کے مسائل سے دوچار رہیں گے اور ساتھ ہی ڈاکٹرز کی جانب سے یہ بھی دیکھا جارہا تھا کہ بائی پاس ہونے کے بعد وہ کتنے عرصے تک زندہ رہیں گے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق کولن اب 77 سال کی عمر کو پہنچ گئے ہیں اور وہ ایک صحت مند اور چست زندگی گزار رہے ہیں۔

فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈز
فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈز

کولن ہینکوک کی  صحت مند زندگی کا راز 

کولن ہینکوک نے اپنی صحت مند زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کھیلوں میں بہت سرگرم رہتے تھے اور 30 سال کی عمر میں ان کی جسامت بہت اچھی تھی اس وقت انہیں دل کی کسی تکلیف کی شکایت بھی نہیں ملی۔

بتایا جارہا ہے کہ کولن کو دل کی بیماری وراثت میں ملی ہے کیونکہ ان کے خاندان میں ہائپرکولیسٹرولیمیا ہے جو ایک جینیاتی بیماری جو ہائی کولیسٹرول اور کورونری دل کی بیماری کا سبب بنتی ہے۔

واضح رہے کہ کولن ہینکوک سے  قبل یہ ریکارڈ امریکا کے ڈیلبرٹ ڈیل میک بی کے پاس تھا جو 2015 میں اپنے آپریشن کے 41 سال 63 دن بعد 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

کیٹاگری میں : صحت