سفارتخانہ و حکومتٍ پاکستان ملک کے مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لٸے پرعزم ہیں: ڈاکٹر محمد فیصل

سفارتخانہ و حکومتٍ پاکستان ملک کے مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لٸے پرعزم ہیں: ڈاکٹر محمد فیصل

برلن : ( بیوروچیف تیزخبرنیوز جرمنی ، مہوش ظفر خان )سفارتخانہ پاکستان برلن کے زیراہتمام جرمنی میں بسنے والے طلبہ, سفارتکاروں اور مقامی جرمن افراد کے لۓ ایک آرٹ اور موسیقی کی تقریب منعقد کی گٸ۔ جسکا مقصد مہمانان کو پاکستان میں موجود فنون لطیفہ کے روایتی اور فنی پہلووں سے روشناس کرانا تھا۔
سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے مھمانوں کو خوش آمدید کہتے ہٶۓ کہا کہ پاکستان کو قدرت نے کٸ شاندار اور ہنر مند افراد سے نوازا ہے جنھوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوھا منوایا ہے۔ پاکستانی سفیر نے اس طرز کی دیگر تقریبات منعقد کرانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی فنون و صلاحیتوں کو روشناسی و پزیراٸی مل سکے۔
پروفیسر سلیمہ ہاشمی تقریب کی خصوصی مہمان تھیں۔ جنہوں نے خصوصی طور پر پاکستانی خواتین فنکاروں کے مختلف ادوار میں کٸے گٸے کام کے ارتقاء اور فن کے بارے میں ماہرانہ تبصرہ کیا۔
سلیمہ ہاشمی کی سیر حاصل گفتگو کے بعد استاد اشرف شریف خان اور ساتھیوں نے شرکاء کو اپنی خوبصورت موسیقی سے محظوظ کیا۔ استاد اشرف اور ساتھیوں نے یورپ کے طول و ارض میں کامیابی کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں اور روایتی مشرقی موسیقی کو جدید طرز سے ہم آہنگ کر کے دنیا خصوصأ یورپ میں اپنا نام بنایا۔
تقریب میں شریک مھمانوں نے فنکاروں کے فن کی خوب داد دی اور پاکستان کے رنگ اور سُر وں سے سجی خوبصورت تقریب کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔