بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ملک بھر میں آج 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی ﷺ کا دن پورے مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘آئیے اس دن مہربانی، ہمدردی اور پرہیزگاری جیسی خوبیاں کا جشن منائیں’۔
شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ میری طرف سے سب کو عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو۔ اس دن ہر ایک شخص کو جس سے آپ ملتے ہیں، گلے لگائیں، عید مبارک۔