آج شب برأت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے 

  آج شب برأت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے 

ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا

 ماہ شعبان کی پندرھویں رات، رحمتوں اور برکتوں والی رات آ گئی۔ اس رات کو لیلۃ المبارکۃ یعنی برکتوں والی رات، لیلۃ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلۃ الرحمۃ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔ شب برأت کے اجتماعات میں مساجد میں خصوصی نوافل کی ادائیگی، اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت ،ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، فرزندان اسلام نفلی روزہ بھی رکھیں گے۔

شب برأ ت کے سلسلے میں شہر بھر میں مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دے کر پھول چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ اس مقدس رات میں اسلام کی سربلندی، وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور اخوت و بھائی چارے کے فروغ کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔