ٹی وی چینلزپر چلنے والے نتائج درست نہیں،الیکشن کمیشن مصدقہ نتائج خود جاری کرے گا: ذرائع

ٹی وی چینلزپر چلنے والے نتائج درست نہیں،الیکشن کمیشن مصدقہ نتائج خود جاری کرے گا: ذرائع

ملک میں عام انتخابات کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ سست روی کا شکار ہے،الیکشن کمیشن کے دعوؤں کے باوجود 9 گھنٹے گزرنے کے بعد  رزلٹ اب تک مکمل نہیں ہوسکے۔

اب تک سندھ اسمبلی کے صرف 6 نشستوں کے نتائج مکمل ہوئے ہیں جس میں غیر حتمی سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے چھ نشستیں جیتی ہیں۔ 

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق نجی ٹی وی چینلز پر چلنے والے الیکشن نتائج درست نہیں، الیکشن کمیش مصدقہ نتائج مرتب کر رہا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مصدقہ نتائج خود جاری کرے گا،وہی  نتائج ہی درست ہوں گے۔

دوسری جانب گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی رئیس انصاری کا کہنا تھاکہ ’آج نتائج آنے کی توقع تھی لیکن موبائل فون اور نیٹ بند ہونے سے کمیونیکیشن متاثر ہوئی، اس کے بعد اچانک نتائج آنے کا سلسلہ بند ہوگیا، جو ہمیں الیکشن کمیشن نے پاس جاری کیے کہ کہ آر او سے نتائج لیں گے‘۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جمعرات کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔