ہمیں کام کرنے کا موقع دیا گیا تو ملک کو مشکل حالات سے نکال لیں گے، رانا ثنااللہ

ہمیں کام کرنے کا موقع دیا گیا تو ملک کو مشکل حالات سے نکال لیں گے، رانا ثنااللہ

لاہور : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کا فیصلہ ہےحکومت اپنی آئینی مدت پورےکرے ، ہمیں کام کرنے کا موقع دیا گیا تو ملک کو مشکل حالات سے نکال لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نےنہیں کیا لیکن معاہدے کی تجدید نہ ہوئی تومعیشت کونقصان ہوگا، عوام کے منہ سے نوالہ چھیننا حکومت کوگوارا نہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہرطرف سے سپورٹ کیا جائے تو ملک کو مشکلات سےنکال سکتےہیں، ن لیگ نے پہلے بھی ملک کو مشکلات سے نکالا ہے، لندن سے آنے کے بعد اتحادیوں سےمشاورت ہوئی ہے، اتحادیوں سےمشاورت میں نوازشریف بھی شریک رہے۔

سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا معیشت کا جو پھٹہ بٹھایا گیا ہے، یہ ہمارا کیا دھرا نہیں ہے، ہم ان کو لانے والے نہیں۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تاریخ دیں ،کوئی خوف والی بات نہیں ہے،عمران خان لانگ مارچ لائیں،ان کا استقبال کریں گے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت اور تمام جماعتوں کا فیصلہ ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، شہبازشریف اپنے اتحادیوں کو کوئی سرپرائز نہیں دیں گے، قوم کو یقین ہے کہ مشکل حالات سے آگے لیکر جاسکتے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہاتھ پاؤں باندھے گئے تو پھر اتحادیوں کو اعتماد میں لیکرالیکشن کیطرف جائیں، نوازشریف ان حالات میں چاہتے ہیں کہ مہنگائی کا طوفان عوام پرنہ ڈالاجائے، نالائق ٹولے نےملک کاحال کیاہے کہ ہم اس کودوبارہ لانے والےنہیں ہیں۔