عوامی سواری پہنچ سے باہر، قیمتوں میں پھر اضافہ

عوامی سواری پہنچ سے باہر، قیمتوں میں پھر اضافہ

عوامی سواری ،عوامی دسترس سے باہر ہوگی ،قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔ہنڈا کمپنی نے قیمتوں میں ایک بار پھر 3 سے 8 ہزار روپے کا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 سی سی 3 ہزار بڑھکر 1 لاکھ 2 ہزار 900 روپے کی ہوگئی، ہنڈا سی جی 125 سی سی 4 ہزار بڑھ کر 1 لاکھ 63 ہزار 500 روپے کی ہوگئی ۔سی ڈی ڈریم 3 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 9 ہزار 500 روپے کی ہوگئی،ہنڈا پرائڈر 3 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 39 ہزار 900 روپے ، ہنڈا سی جی 125 سی سی 4 ہزار بڑھکر 1 لاکھ 63 ہزار 500 روپے کی ہوگئی۔ہنڈا سی جی 125 سپیشل 4 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 93 ہزار 500 روپے ،ہنڈا سی بی 125 ایف 8 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار 900 روپے کی ہوچکی،ہنڈا سی بی 150 ایف 8 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 900 روپے کی ہوگئی جبکہ ہنڈا سی بی 150 ایف سلور 8 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 3 ہزار 900 روپے کی ہوچکی،یکم مئی سے ہنڈا ن قیمتوں کا اطلاق کرے گا۔