ق لیگ کے سالک حسین اور عوامی نیشنل پارٹی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

ق لیگ کے سالک حسین اور عوامی نیشنل پارٹی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور : مسلم لیگ ق کے سالک حسین اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر ہوتی کو بھی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے ، آصف علی زرداری کے کہنے پر دونوں کو وزارتیں دی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ کے سالک حسین اور عوامی نیشنل پارٹی کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کے سالک حسین کو وزیرمملکت اور اے این پی کو ایوی ایشن کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر ہوتی کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا، آصف علی زرداری کے کہنے پر دونوں کووزارتیں دی جارہی ہیں۔

اس سے قبل بلوچستان نیشنل پارٹی نے کابینہ میں شمولیت کا حامی بھرلی تھی، وزیراعظم سے ملاقات میں مطالبات تسلیم ہونے پر شمولیت کا فیصلہ ہوا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ آغا حسن بلوچ کو وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی اور بی این پی کے ہاشم نوٹزئی کو وزیرمملکت برائے توانائی بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چاغی واقعے پرانکوائری کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے، انکوائری کمیٹی حقائق میں ناکام رہی تو جوڈیشل کمیشن بنےگا اور آئی جی ایف سی کے ماتحت شکایت سیل قائم کیا جائے گا۔

بی این پی کے دونوں وفاقی وزرا کی حلف برداری آج رات کو ہو گی۔