پنجاب اسمبلی: مسلم لیگ ن کی برتری، آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر

پنجاب اسمبلی: مسلم لیگ ن کی برتری، آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر

لاہور: ملک میں عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی کی 297 سیٹوں میں سے اب تک پاکستان مسلم لیگ (ن) 133 اور آزاد امیدوار 129 نشستوں پر کامیاب ہوئے، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز 9 اور استحکام پاکستان پارٹی اور ٹی ایل پی نے ایک ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔

پی پی 1 اٹک 1
پی پی 1 اٹک 1 کے تمام 196 پولنگ سٹیشنز کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار قاضی احمد اکبر خان 49257 ووٹ لے کر کامیاب رہے، پاکستان مسلم ليگ ن کے جہانگیرخانزادہ 36443 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 2 اٹک

پی پی 2 اٹک سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سردار محمد علی خان 36093 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، مسلم لیگ ن کے افتخار احمد خان 35891 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 3 اٹک
آزاد امیدوار سید اعجاز حسین بخاری 36897 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمید اکبر 31 ہزار 857 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 4 اٹک

پی پی 4 اٹک سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شیر علی خان 48593 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار 38790 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 5
مسلم لیگ (ن) کے ملک اعتبار خان 46665 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار ملک جمشید الطاف 43 ہزار 620 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 6 

پی پی 6 مری سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد بلال یامین 65065 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار زین العابدین 33475 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 7

پی پی 7 راولپنڈی سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمدشبیر اعوان 72898 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد 66338 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 8 

پی پی 8 راولپنڈی سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 47526 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے خرم پرویز راجہ 40603 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 9

پی پی 9 راولپنڈی سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے شوکت راجہ 50560 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے چودھری سرفراز احمد خان 43528 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 10

پی پی 10 راولپنڈی سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے نعیم اعجاز 48759 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار چودھری محمد امیر افضل 34413 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 11 

پی پی 11 سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے عمران الیاس چودھری نے27657 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار راجہ اشتیاق احمد 2287 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 12

پی پی 12 راولپنڈی سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار 41338 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار سعد عل خان 35108 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 13

پی پی 13 راولپنڈی سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ملک فہد مسعود 56723 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، مسلم لیگ ن کے ملک عمر فاروق 24087 ووٹ لیکر دوسری نمبر پر رہے۔

پی پی 14

پی پی 14 راولپنڈی سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اصغر احمد 40148 ووٹ لیکر پہلے نمبر پررہے جبکہ آزاد امیدوار ناصر علی خاں 33487 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 15

پی پی 15 راولپنڈی سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک منصور افسر 62163 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار زیاد خلیق کیانی 54036 ووٹ لیکر دوسری نمبر پر رہے۔

پی پی 16

پی پی 16 راولپنڈی سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ضیاءاللہ شاہ 45478 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار اعجا خان 36402 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 17

پی پی 17 راولپنڈی سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوارعبدالحنیف 45677 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار راجہ راشد حفیظ 38189 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 18

پی پی 18 راولپنڈی سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 46295 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے، مسلم لیگ ن کے امیدوار سجاد خان 30640 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 19

پی پی 19 راولپنڈی سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد تنویر اسلم 43987 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، مسلم لیگ ن کے حاجی پرویز خان 16768 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پی پی 20
پی پی 20 چکوال 1 میں مسلم لیگ (ن) کے سلطان حیدر علی خان 52450 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار علی ناصر خان 43 ہزار 250 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 21
پی پی 21 چکوال 2 میں مسلم لیگ (ن) کے تنویر اسلم ملک 83055 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار طارق محمود افضل 75142 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 22

پی پی 22 چکوال سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار غلام عباس 61714 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار نثار احمد 54077 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 23

پی پی 23 تلہ گنگ سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شہریار ملک 86120 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے، آزاد امیدوار سلطان سرخرو اعوان 75036 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 24

پی پی 24 جہلم سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید رفعت محمود 55029 ووٹ لیکر جیت گئے، استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ یاورکمال 49781 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 25

پی پی 25 جہلم سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار یاسر محمود قریشی 67391ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ مسلملیگ ن کے امیدوار چوہدری ندیم خادم 40560 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آگئے۔

پی پی 26

پی پی 26 جہلم سے غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مشتاق احمد 60181 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آگئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے ناصر محمود 54574 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 29

پی پی 29 گجرات سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے خالد جاوید اصغر گھرال 46795 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے، مسلم لیگ ن کے نوابزادہ حیدر مہدی 34981 ووٹ لیکر دوسرے نمبر آگئے۔

پی پی 30

پی پی 30 سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے محمد عبداللہ وڑائچ 39514 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آگئے، آزاد امیدوار تنویر احمد 28638 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 31
پی پی 31 گجرات 6 میں مسلم لیگ (ق) کے شافع حسین 64132 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار مدثر رضا 48311 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 32
پی پی 32 گجرات میں مسلم لیگ (ق) کے چودھری سالک حسین 55615 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار پرویز الہیٰ 44713 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 33

پی پی 34 گجرات سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار سید مدد علی شاہ 35351 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار ندیم اصغر کائرہ 26328 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 34

پی پی 34 گجرات سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار چوہدری اعجاز احمد 46774 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار ثمیرہ الہٰی چوہان 33690 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

پی پی 35

پی پی 35 وزیر آباد سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار وقار احمد چیمہ 60962 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار محمد یوسف 59798 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 36

پی پی 36 علی پور چٹھہ سے آزاد امیدوار چودھری محمد احمد چٹھہ 87549 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، مسلم لیگ ن کے امیدوار عدنان افضل چٹھہ 49228 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 37 

پی پی 37 حافظ آباد سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے میاں شاہد حسین خاں 59853 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آگئے، آزاد امیدوار چودھری محمداسد اللہ 41800 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 38

پی پی 38 حافظ آباد سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ضمیرالحسن بھٹی 52213 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آگئےجبکہ مسلم لیگ ن کے گلزار احمد 50838 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 39

پی پی 39 حافظ آباد سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد عون جہانگیر 41866 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار لیاقت عباس 29526 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 40 

پی پی 40 منڈی بہاؤالدین کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار زرناب شیر 74 ہزار 460 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، مسلم یلگ ن کی حمیدہ میاں 46 ہزار 43 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہیں۔

پی پی 41

پی پی 41 منڈی بہاؤالدین کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار باسمہ چودھری 70159 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے سید طارق یعقوب 25481 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 42

پی پی 42 منڈی بہاؤالدین سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار خالد محمود رانجھا 39767 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار ساجد احمد خان 35945 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 43

پی پی 43 منڈی بہاؤالدین سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری اخبر عباس بوسال 45566 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار چودھری محمد نواز 37887 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 44

پی پی 44 سیالکوٹ سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار عارف اقبال 46308 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار سعید احمد بھلی 40425 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 45

پی پی 45 سیالکوٹ سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق سبحانی 63651 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار عمر جاوید گھمن 52859 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 46

پی پی 46 سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار فیصل اکرام 55254 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار روبا عمر 47924 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

پی پی 47

پی پی 47 سیالکوٹ سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ 50602 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار محمد کاشف 44890 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 48

پی پی 48 سیالکوٹ سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار خرم خان ورک 47340 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، مسلم لیگ ن کے لیاقت علی 41657 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 49

پی پی 49 سیالکوٹ سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد فیاض 48219 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد افضل 40525 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 50

پی پی 50 سیالکوٹ سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری نوید اشرف 45627 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار امان اللہ 43971 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 60

پی پی 60 گوجرانوالہ کے مکمل 121 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار کلیم اللہ خان 36746 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، مسلم لیگ ن کے امیدوارمعظم رؤف مغل 29923 لیکر ناکام رہے۔

پی پی 62 

پی پی 62 سے غیر سرکاری اور حتمی نتائج کے مطابق پی ایم ایل این کے شہباز علی کھوکھر 43 ہزار 422 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے، آزاد امیدوار شبیر احمد 40 ہزار 488 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، جماعت اسلامی کے خالد احمد 3979 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 66 

پی پی 66 گوجرانوالہ کے مکمل 167 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار قیصر اقبال سندھو49931 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار رضوان ظفر چیمہ 44870 ووٹ لیکر ناکام رہے۔

پی پی 67

پی پی 67 گوجرانوالہ کے مکمل135 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدواراختر علی خان39320 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدواررانا علی وکیل خان32751ووٹ لیکر ناکام رہے۔

پی پی 86
پی پی 86 میانوالی 2 کے تمام 202 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار امین اللہ خان 85318 ووٹ لے کر کامیاب رہے، آزاد امیدوار عادل عبداللہ خان 19794 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 92
پی پی 92 بھکر 4 کے تمام 154 پولنگ سٹیشنز کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد عامر عنایت شاہانی 41084 ووٹ لے کر کامیاب رہے، آزاد امیدوار رفیق احمد خان نیازی 32941 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 93

پی پی 93 بھکر 5 کے تمام 154 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد عامر عنایت شاہانی 50425 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار محمد ضیاء اللہ خان 45580 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 124

پی پی 124 پیرمحل کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سونیا علی رضا 62 ہزار 62 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں، مسلم لیگ ن کے قطب علی شاہ 55 ہزار 930 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 145

مسلم لیگ ن کے امیدوار سمیع اللہ خان 42579 ووٹ لیکر فتح سے ہمکنار ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار 38262 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 146

مسلم لیگ ن کے غزالی سلیم بٹ فاتح قرار پائے، غزالی سلیم بٹ نے 30 ہزار 587 ووٹوں کیساتھ فتح سمیٹی جبکہ آزاد امیدوار جنید رزاق 28 ہزار 515 ووٹ لیکر ناکام رہے۔

پی پی 147

لیگی امیدوار حمزہ شہباز نشست جیت گئے، مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز 51838 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار محمد خان مدنی 46494 ووٹ لے کر دوسرے اور تحریک لبیک کے عزم وحید 17022 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 148

مسلم لیگ ن کے امیدوار مجتبیٰ شجاع الرحمن نے میدان مار لیا، مجتبیٰ شجاع الرحمن نے 37 ہزار 998 ووٹ حاصل کیے، آزاد امیدوار صبا دیوان ناکام رہیں جو صرف 31 ہزار 560ووٹ حاصل کر پائیں۔

پی پی 149

استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عبدالعلیم خان 51756 ووٹوں کے ساتھ سیٹ لے اڑے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ذیشان رشید 47998 ووٹ لے کر ہار گئے۔

پی پی 150

مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ عمران نذیر 34 ہزار 956 ووٹ لیکر سیٹ بچانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار عبدالکریم خان 30 ہزار 314 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 151
مسلم لیگ ن کے امیدوار سہیل شوکت بٹ کامیاب قرار پائے، سہیل شوکت بٹ نے 38 ہزار 232 ووٹ حاصل کئے جبکہ آزاد امیدوار حماد علی 15 ہزار 839 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 152
مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد وحید 34 ہزار 664 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار نعمان مجید 29 ہزار 676 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 153
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے 35232 ووٹ لئے جبکہ آزاد امیدوار میاں اویس انجم 33027 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 154

مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک غلام حبیب اعوان 26 ہزار 14 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار شکیل احمد سندھو 24156 ووٹوں لے کر ہار گئے۔

پی پی 155

آزاد امیدوار شیخ امتیاز 36ہزار 717 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار نعیم شہزاد 30 ہزار 898 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 157

آزاد امیدوارحافظ فرحت عباس نے 45 ہزار 36 ووٹوں کے ساتھ کامیابی سمیٹی جبکہ لیگی امیدوار میاں نصیر احمد 27 ہزار 39 ووٹ لیکر ناکام رہے۔

پی پی 158
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کامیاب قرار پائے، شہباز شریف نے 38 ہزار 642 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل یوسف ولی نے 23 ہزار 847 ووٹ حاصل کئے۔

پی پی 159

لیگی امیدوار مریم نواز 23354 ووٹ لیکر فاتح قرار پائیں جبکہ آزاد امیدوار مہر شرافت علی 21191 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 160

مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد علی کھوکھر 26781 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار اعظم خان نیازی 21249 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 161

آزاد امیدوار 46947 ووٹوں کے ساتھ فاتح قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل لیگی امیدوارعمر سہیل ضیاء بٹ 28855 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 163

مسلم لیگ ن کے امیدوار عمران جاوید 23120 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار عظیم اللہ خان 21778 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 164

مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں شہباز شریف 4586 ووٹوں کے ساتھ پیچھے رہے جبکہ ان کے مدمقابل ٹی ایل پی کے امجد نعیم 7129 ووٹ لے فاتح قرار پائے۔

پی پی 166

مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد انس محمود نے 32270 ووٹوں کے ساتھ کامیابی سمیٹ لی جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار خالد محمودگجر 30 ہزار 611 ووٹ لے سکے۔

پی پی 167

مسلم لیگ ن کے امیدوار عرفان شفیع کھوکھر 23248 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار عمار بشیر گجر 21169 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 168

مسلم لیگ ن کے امیدوار فیصل ایوب 32727 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ندیم عباس بارا 27577 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 171

آزاد امیدوار میاں اسلم اقبال 61 ہزار 847 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مہر اشتیاق احمد 36 ہزار 955 ہی ووٹ لے سکے۔

پی پی 172

پی پی 172 لاہور 28 میں آزاد امیدوار مصباح واجد 31378 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رانا مشہود احمد خان 28647 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 174

مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال یاسین36265 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار چودھری محمد اصغر 33953 ووٹ لے کر نام ہو گئے۔

پی پی 187

پی پی 187 بصیر پور کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں افتخار حسین چھچھر 60 ہزار 657 ووٹ لے کر کامیاب رہے، آزاد امیدوار میاں فیاض وٹو 37 ہزار 342 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 195 پاکپتن 3
پی پی 195 پاکپتن 3 کے تمام 187 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عمران اکرم جٹ 50870 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم ليگ ن کے کاشف علی چشتی 37643 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

پی پی 196

پی پی 196 عارفوالہ کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے فرخ جاوید 55 ہزار 470 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار نعیم ابراہیم 54 ہزار 559 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

پی پی 197

پی پی 197 پاکپتن کے مکمل غیر حتمی اورغیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سردار منصب ڈوگر 48 ہزار 713 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار طارق شاہ کھگہ 46 ہزار 257 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

پی پی 203
پی پی 203 ساہیوال 6 میں آزاد امیدوار رائے محمد مرتضیٰ اقبال 55874 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کےمحمد حفیف 35163 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 204
پی پی 204 ساہیوال 7 میں آزاد امیدوار محمد غلام سرور 60438 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عادل سعید چودھری 33722 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 211 خانیوال 7
پی پی 211 خانیوال 7 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے رانا محمد سلیم 53727 ووٹ لے کر کامیاب رہے، آزاد امیدوار عمران پرویز 8511 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 224 ملتان

پی پی 224 ملتان 12 کے تمام 158 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے ملک لال محمد 44264 ووٹ لے کرکامیاب رہے، جبکہ آزاد امیدوار محمد عباس بخاری 28433 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 230 

پی پی 230 وہاڑی 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سید سلمان شاہد مہدی 44950 ووٹ لے کر کامیاب رہے، مسلم ليگ ن کے عرفان عقیل دولتانہ 30570 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

پی پی 232

پی پی 232 وہاڑی 4 کے تمام 159 پولنگ سٹیشنزکے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال 33151 ووٹ لے کر کامیاب رہے، جماعت اسلامی پاکستان کے علی وقاص 26206 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 265 

پی پی 265 رحیم یار خان 11 کے تمام 161 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سجاد احمد وڑائچ 52817 ووٹ لے کرکامیاب رہے جبکہ ن لیگ کےچودھری محمد شفیق انور42017 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 282
پی پی 282 لیہ 4 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسامہ اصغر علی گجر 53887 ووٹ لے کر کامیاب رہے، آزاد امیدوار ملک ہاشم حسین سہو 27384 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔