مسافروں کیلیے نئی شرط عائد، نوٹیفکیشن جاری

مسافروں کیلیے نئی شرط عائد، نوٹیفکیشن جاری

سول ایوی ایشن نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کےلئےنیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

بیرون ملک جانے والے مسافر کو امیگریشن کےلئے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا۔ مسافر کو

امیگریشن کےلئے ایف آئی اےکو کورونا رپورٹ دکھانا ہوگی۔

انٹرنیشنل پرواز کے مسافر کو پی سی آر ٹیسٹ کی دو عدد فوٹو کاپی ایف آئی اے امیگریشن کے حوالے کرنا ہوں گی۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر کے ایئرلائنز اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا ہے۔

ٹریول ایجنسیوں اور ایئرلائنز نے نئی شرط سے متعلق مسافروں کو آگاہی پیغامات بھیجنا شروع کر دیے ہیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے