پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی اور صوبے سمیت لاہور میں ابتدائی طور پر حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

لاہور میں ابتدائی طور پر 502 نیبر ہوڈ کونسلز بنا دی گئیں، عوام الناس کی سہولت کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر آفس میں حلقہ بندیوں کو آویزاں کردیا گیا، ووٹرز 11 فروری سے 25 فروری تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرسکتے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن 22 مارچ کو حتمی لسٹ جاری کرے گا ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور کینٹ تحصیل میں 28 نیبر ہوڈ، سٹی ڈویثرن کے لیے 183 نیبر ہوڈ، تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 135 نیبر ہوڈ، تحصیل رائے ونڈ میں 42 جبکہ شالیمار کی حدود میں 114 نیبر ہوڈ بنائی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پنجاب بھر کی نیبر ہوڈ اور وارڈز کا مجموعی طور تعداد کل شیئر کی جائے گئی اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل کیا ہے