الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد لندن سے فیصلہ کرےگا، مریم نواز

الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد لندن سے فیصلہ کرےگا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ عمران خان تمہارا رونا بتارہا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ نے تمہارا نمبر بلاک کردیا ہے، جس نمبر پر تم فون کرتے ہو وہ نمبر بدل گیا ہے، الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد لندن سے فیصلہ کرےگا۔

گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان تمہارے ہاتھ سے گیم ہمیشہ کے لیے نکل گئی، عمران خان تمہارا گیم ہمیشہ کے لیے ختم ہوگیا، جب تم اُس نمبر پر فون کرتے ہو تو آواز آتی ہے آپ کو مطلوبہ سہولت میسر نہیں، نوازشریف الیکشن سےنہیں ڈرتا، الیکشن میں جانےکاشوق تھا توعدم اعتمادکی کامیابی سے  پہلے الیکشن میں جانےکا کہتے،عمران خان نے اپنے پاؤں پر خودکلہاڑا چلا لیاہے، اب الیکشن تب ہوں گےجب ہمارا قائد لندن سے فیصلہ کرےگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب عمران خان عوام میں جائے گا تو اس کو آواز  آئے گی رانگ نمبر، الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد لندن سے فیصلہ کرےگا، پہلا آدمی ہے جو کہتا ہے پاکستان پر ایٹم بم پھینک دو، جب تک نواز شریف موجود ہے پاکستان کو آنچ نہیں آئےگی۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ  میرابس چلےتو عمران خان کا نام کبھی زبان سےنہ لوں،  عمران خان جیسے ڈرامےکا نام لینا پڑتا ہےتو دل کو تکلیف ہوتی ہے، اس فتنےکے شر سے اپنی عوام کوبچاؤں گی، عمران خان کارونادھونااور چیخ وپکارسنتی ہوں توبچپن کےدن یاد آجاتےہیں، جس بچےنےامتحان کی تیاری نہیں کی ہوتی تھی وہ کہتا تھا امی میر ا پیٹ خراب ہوگیا، امی مجھےبخارہوگیا،ابومجھے زکام ہوگیا، عمران خان بھی اس بچےکی طرح بہانےکر رہاہے، چارسال کھیل کودمیں وقت ضائع کیا، امتحان کاوقت آیاتوکہا جعلی خط آگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی خط کی موت ہوگئی تو بین الاقوامی سازش آگئی، بین الاقوامی سازش پٹ گئی توکہتا ہے میری جان کو خطرہ ہے،کرسی پربیٹھےرہے تو نہ کوئی خط تھا نہ جان کو خطرہ تھا، ویڈیو ہےتو سامنےلائیں، راناثنا اللہ ویڈیو منگوائیں، حادثے کا انتظار نہ کرو،حادثے سے پہلے ویڈیو لائی جاتی ہے، ویڈیولاؤپھر نوازشریف کا ظرف دیکھنا وہ شہباز شریف  سےزیادہ سکیورٹی دےگا،امریکا میں تم کہتے تھےنواز شریف کا جیل سے اے سی اترواؤں گا، نواز شریف نے تمہاری گالی بھی سنی، نوازشریف الیکشن مہم روک کر اسپتال میں تمہاری خیریت بھی پوچھنے گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تمہارےکھانے میں کوئی زہر ملائےگا تو وہ تمہارےخاندان والا ہوگا، نواز شریف اپنے گھر کا کھانا نہیں کھاتا تھا، نواز شریف کا کھانا عمران خان کی طرف سے آتا تھا، نواز شریف کو عمران خان کی جیل میں موت کی کشمکش میں کس نے پہنچایا۔