ڈار کو خارجہ، خواجہ آصف کو دفاع اور محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ ملنے کا امکان، مشاورت مکمل

ڈار کو خارجہ، خواجہ آصف کو دفاع اور محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ ملنے کا امکان، مشاورت مکمل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے قریبی رفقا سے مشاورت مکمل کر لی۔

ذرائع کے مطابق محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ خواجہ آصف کو وزیر دفاع اور اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ احسن اقبال کو منصوبہ بندی و ترقی اور نجکاری کی وزارتوں کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے جبکہ عطا تارڑ کو وزیر اطلاعات و نشریات ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ کو معاون خصوصی برائے داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ شمشاد اختر کو معاون خصوصی برائے خزانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق امیر مقام کو وزارت آبی وسائل اور مصدق ملک کو پیٹرولیم و توانائی کا قلمدان سونپنے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ فیصل سبزواری کو پورٹس اینڈ شپنگ اور فاروق ستار کو وزارت اوورسیز دی جانے کا امکان ہے۔