اگلے 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہوکر رہیں گے: شیخ رشید

اگلے 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہوکر رہیں گے: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لانگ مارچ میں شرکت سے قبل ویڈیو پیغام میں آج کے دن کو اہم دن قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان  میں شیخ رشید نے کہا کہ قوم عمران خان کی قیادت میں ایک اور متحد ہوکر باہر نکل آئی ہے، آج پاکستان کی سیاست کا اہم دن ہے اور اگلے 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہوکر رہیں گے ۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’ وہ بھگوڑے جو کبھی سعودی عرب میں پناہ لیتے ہیں ، کبھی بیماریوں کے بہانے لندن بھاگ جاتے ہیں تو کبھی عدالت میں فرد جرم لگنی تو انھیں چک پڑ جاتی ہے اورجب یہ پاکستان میں عظیم اور جاں نثار افواج کے لیے نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں، اپنے اقتدار کے لیے جوتے چاٹتے ہیں مطلب ہو تو پاؤں پڑ جاتے ہیں، پاکستان میں عظیم افواج کے لیے یہ نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں‘۔

شخ رشید کا کہنا تھا کہ اب پاکستان بننے جارہا ہے، ایک قوم ہونے جارہا ہے، ہم نے امن کے راستے کو اپنانا ہے  اور ایسے عالم میں پاکستان کی عظیم افواج اور عظیم عدلیہ پر عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیوں کہ یہ ایک نیو کلیئر ملک ہے جسے نااہل لوگوں کے ذریعے سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے‘۔