ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا

ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر اور آڈیو لیک کی انکوائری کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا، انہیں 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔

شاہ محمود قریشی کو سائفر اور آڈیو لیک سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی آج ہیڈ کوارٹر طلب کیا گیا، ان سے سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔