وفاقی حکومت کا ہفتےکی چھٹی بحال کرنےکا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ہفتےکی چھٹی بحال کرنےکا فیصلہ

وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر ہےکہ وفاقی حکومت نے ہفتےکی چھٹی بحال کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ توانائی کی بچت کے پیش نظر چھٹی بحال کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چھٹی کی حتمی منظوری کا فیصلہ کل کابینہ اجلاس میں ہوگا، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھانےکے بعد پہلے دن ہی ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات ختم کرکے صرف ایک چھٹی کرنےکا اعلان کیا تھا۔