مریخ پر 3 ارب سال قدیم سمندر کے آثار دریافت

مریخ پر 3 ارب سال قدیم سمندر کے آثار دریافت

سیارہ مریخ کے بارے میں روزانہ نئی نئی تحقیقات سامنے آتی رہتی ہیں، حال ہی میں ماہرین کو ایک تحقیق میں مریخ پر 3 ارب سال قدیم بہت بڑے سمندر کے آثار ملے ہیں۔

امریکا کی پینسلوانیا یونیورسٹی کے محققین نے چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کسی زمانے میں مریخ پر گہرا سمندر، گرم اور نم موسم بھی رہا ہوگا۔ یہ عرصہ ممکنہ طور پر ساڑھے 3 ارب سال قبل کا ہے۔

پروفیسر بینجمن کارڈینس کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے سمندر کا مطلب ہے کہ یہاں زندگی کے امکانات بھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی معلوم ہوا کہ کسی زمانے میں مریخ گرم سیارہ تھا۔

تحقیق کاروں کو ساڑھے 6 ہزار کلو میٹر رقبے پر پھیلی ہوئی بہاؤ والی چوٹیاں ملیں جو ممکنہ طور پر دریا اور سمندر کی وجہ سے وجود میں آئیں۔