پنجاب میں 15 روز کے لیے رینجرز طلب

پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں سیاسی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے 15 روز کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔

اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب حکومت نےلاہور میں 15روز کیلئے رینجرز طلب کر لی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان خراب کرنے پر کسی بھی شخص کو حراست میں لیا جا سکتا ہے۔ امن و امان خراب کرنے والے کو 16ایم پی اوکےتحت حراست میں لیاجاسکتاہے۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اطراف احتجاج کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے اسمبلی سے 500 گز اطراف میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

دفعہ144کے نفاذ کے بعد 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کو اس سلسلہ میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔