آسکر ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان گزشتہ روز لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ہوا۔
آسکر ایوارڈ کی یہ تقریب فروری کے آخری اورمارچ کے آغاز میں منعقد ہونا تھی لیکن کورونا کے باعث اسے مارچ کے اختتام پر منعقد کیا گیا جس میں میزبانی کے فرائض کا میڈین وانڈا سائیکس اور ایمی اسکمر سمیت ہالی وڈ اداکارہ
ریجینا ہال نے سر انجام دیے۔
تقریب میں ول اسمتھ کو فلم کنگ رچرڈ میں بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ جیسیکا چیسشیئن بہترین اداکارہ کا ایوارڈ وصول کرنے میں کامیاب رہیں، جیسیکا چیسشیئن کو فلم دی آئیز آف ٹیمی فیک میں بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ دیا گیا۔
تقریب میں بہترین معاون اداکار کا آسکر ایوارڈ فلم کوڈا میں اداکاری کرنے والے اداکار ٹرائے کاٹسر ن اوربہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم ویسٹ سائیڈ اسٹوری آریانا ڈیبوس کو دیا گیا۔
بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ قوت سماعت سےمحروم خاندان میں قوت سماعت رکھنے والے والی واحد لڑکی روبی کی کہانی پر بننے والی کوڈا نے جیتا جب کہ انکانٹو بہترین اینی میٹڈ فلم قرار پائی۔
بہترین ڈائریکٹر کا آسکر ایوارڈ فلم دی پاور آف دی ڈاگ کی ہدایتکاری پر جین کیمپیئن کو دیا گیا۔